آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 اکتوبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج اپنے پیاروں سے ملاقات کے لئے تڑپنے والے دل کو پرسکون کرنے کے لئے اپنی اناء کے خول سے باہر نکلیں اور کھلے دل کے ساتھ اپنے پیاروں کے گلے میں جھول جائیں۔ تمام گلے شکوے اور رنجشیں ختم کرنے میں کوئی کمی باقی نہ چھوڑیں۔
ثور(Taurus)
آج اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اپنے مالی معاملات کی طرف بھی خاص توجہ دیں خاص کر وہ معاملات جو پچھلے کافی عرصے سے آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ آج آپ کے ستارے یہ بھی بتارہے ہیں کہ آج آپ کا کوئی غیر متوقع سمجھوتہ طے پاسکتا ہے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کو اپنی صحت کے معاملات پر خاص توجہ دینا ہوگی اور اگر کہیں کسی جگہ کوئی مشکل سامنے آجائے تو اس سے گھبرانا بالکل نہیں ہے کیونکہ یہ سب وقتی اثرات ہیں جو جلد ہی دور ہوجائیں گے اور آپ کی زندگی معمول پر آجائے گی۔
سرطان (Cancer)
آج اپنے تصورات اور خیالات کی اڑان کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کی کوشش کریں اور اگر آپ کو تھکاوٹ اور بوجھل پن محسوس ہوتو آرام کریں یا تو پھر ورزش کرکے پر سکون ہوجائیں۔ اس کے علاوہ دوسروں سے بے جا ضد نہ کریں اور اپنی تخلیقی ارادوں کو منصوبے کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کریں۔
اسد (Leo)
آج آپ کو اپنے کسی کاروباری منصوبے میں ناکامی کی اطلاع پر بے حد غصہ آسکتا ہے اور آپ بہت ہی زیادہ جھلاہٹ کا شکار نظر آسکتے ہیں لیکن ایک بات کو بالکل یاد رکھیں یہ غصہ اپنے اہل خانہ یا گھر والوں پر نکالنے کی قطعی کوشش نہ کریں۔
سنبلہ (Virgo)
آج کا دن تعلقات کے لحاظ سے خاصا بہتر ثابت ہوسکتا ہے اس میں بھی زیادہ تر حصہ آپ کا ہوگا کم بولیں اور زیادہ سنیں کے محاورے پر ضرور عمل کریں کیونکہ زیادہ بولنے سے آپ کے درمیان غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کسی کی پیار کی پیشکش کو قبول کرکے اس کا دل بھی جیت سکیں گے۔
میزان (Libra)
آج آپ کو اپنے طویل اوقات کار کے بارے میں اپنے گھر والوں کو مطمئن کرنا ہوگا اور ان کی تشویش کو بھی ختم کرنا ہوگی یہ سب کچھ کرنے کے بعد ہی آپ نئے کاروباری منصوبے بنانا شروع کرسکتے ہیں۔ آج اپنے منصوبوں کو بے حد احتیاط سے ترتیب دیں۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کی شریک حیات یا آپ کے پیاروں کو آپ سے شکایت پیدا ہوسکتی ہے کہ آپ انہیں نظر انداز کرنے کی کوشش کرکے اپنے کاروبار کو زیادہ سے زیادہ وقت دے رہے ہیں جبکہ اس شکوے پر آپ کی جانب سے جذباتیت کا نہ تھمنے والا طوفان کھڑا ہوسکتا ہے۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے خیالات میں پیدا ہونے والی کشمکش اور انتشار سے اپنے آپ کو بچانا ہوگا تاکہ دوسروں کی غلط فہمیوں کو ختم کرسکیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ مشترکہ منصوبے شروع نہ کریں کیونکہ اس سے دوسروں کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا آپ کے لئے فائدہ مند نہ ہوگا۔
جدی (Capricorn)
آج ستاروں کی وجہ سے بے چینی اور انجانے غصے بھرے جذبات پیدا ہونے کی وجہ سے ہر ایک کام میں جلد بازی اور تیزی پیدا ہوسکتی ہے جس سے اپنے کاموں کے بارے میں جھنجلاہٹ بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی اپنے کاروباری پارٹنر سے تلخ کلامی بھی ہوسکتی ہے۔
دلو (Aquarius)
آج دوسروں کی ہر بات کو اس کے پس منظر میں ہی سمجھنے سے بہتری کے امکانات پیدا ہوسکیں گے اس کے علاوہ ہر چیز کو اس کی حیثیت کے مطابق اہمیت دینے سے ہی نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے گھر والوں کو نظر انداز کرکے گھر کے کام کرنا ٹھیک بات نہیں۔
حوت (Pisces)
آج اپنے قریبی افراد کے ساتھ باہمی تعلقات میں پیدا ہونے والی خلیج کو پاٹنے کی کوشش میں کامیابی مل سکتی ہے۔ آج اپنا وقت اپنے دوست احباب کی معیت میں گزارنے کا موقع مل سکے گا جس سے پرانی باتیں، یادیں اور واقعات تازہ ہوجائیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔