شیطان کی پرستش کرنیوالی خفیہ سوسائٹی الیومانتی کیا ہے ۔ ۔ ۔ ؟
File Photoشیطان کو خدا ماننے والی سیکریٹ سوسائٹی الیومانتی ہے کیا اور کون سے لوگ افراد اسکی پیروی کرتے ہیں؟ اس سیکریٹ سوسائٹی کی بنیاد البرٹ نامی ایک شخص نے رکھی یہ شخص شیطان کو خدا مانتا تھا اور اسہی کو روشنی کا منبع سمجھتا تھا، اس سیکریٹ سوسائٹی کے لوگوں کا ماننا ہے کہ لیوسفر ہی حقیقی خدا ہے اور لیوسفر کے پیروکار ہونے کی وجہ سے ان کو سب سے زیادہ معلومات حاصل ہے اور یہ لوگ معاشرے میں سب سے قابل اور ابتر ہیں - لیوسفر کو مقدس کتابوں میں شیطان قرار دیا گیا ہے۔
خود کو سب سے برتر سمجھنے کے سبب انکا نظریہ ہے کہ ان کو دنیا پر حکومت کرنے کا حق حاصل ہے اور یہ لوگ ہر وقت دنیا میں نیو ورلڈ آرڈر یا پھر اسکو گلوبل ولیج بنانے کیلئے سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ الیومانتی کے گروپ کے لوگ دنیا کے امیر ترین افراد ہیں جو کہ دنیا کی نئی تشکیل دینا چاہتے ہیں۔
File Photoالیومانتی کی سیکریٹ سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شخص ایلٹن لیبے ہے اور یہی شخص ہے جس نے سب سے پہلے چرچ آف شیطان کی بنیاد بھی رکھی۔
لیومانتی یا شیطان کے پوجاری ، الیومانتی کی پیروی کرنے والی سیکریٹ سوسائٹی کا ماننا ہے کہ اماں حوا نے درخت سے پھل کھا کر اچھا کیا تھا اور اس کو کھانے کے بعدوہ واقعی میں خدا جیسی ہوگئی تھیں۔
یہ لیوسفر کے پیروکار ہیں اور اسکو روشنی کا منبع قرار دیتا ہے تاہم مقدس کتابوں میں لیوسی فر کو شیطان قرار دیا گیا ہے۔
Albert Pike, Founding member of illuminatiالبرٹ بھی فری میسن کیساتھ الیومانتی کی بنیاد رکھنے والے لوگوں میں سے تھا اور الیومانتی سوسائٹی کے اس سربراہی رکن کی کتاب مورال اور ڈگوما اب بھی شیطان کے پوجاریوں کو پڑھائی جاتی ہے اور یہ اپنی کتاب میں ہی لیوسفر کو خدا سے تشبیہہ دیتا ہے اور اس کا ماننا ہے کہ انسان خدا جیسا بن سکتا ہے۔
الیومانتی اپنی سیکریٹ سوسائٹی میں کسی کو شامل نہیں کرتے تاہم بعض لوگ جو کہ پیسہ کمانا چاہتے یا پھر دنیا بھر میں مشہور ہونا چاہتے ہیں الیومانٹی سوسائٹی کے پیروکار بن جاتے ہیں۔ یہ لوگ ہر برے کام کو اچھا بنا کر پیش کرتے ہیں اور اس سوسائٹی کے رکن عام لوگوں کی مائنڈ پرگرامنگ کرتے ہیں۔
Bollywood celebrities showing devil horn sign
عالمی شہرت یافتہ کئی گلوکار و فنکاروں کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ وہ بھی اس سیکریٹ سوسائٹی کے ممبر ہیں، ان میں لیڈی گاگا، مائیکل جیکسن، اڈیل سمیت کئی بولی وڈ فنکاروں کے بارے میں شبہے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔
شیطان کے پوجاری گروپ کے افراد اکثر بعض ہاتھوں کے اشارے بھی استعمال کرتے ہیں جن کے ذریعے سے ان کو پہنچانا جاسکتا ہے کہ ان اشاروں میں وکٹری ، ڈیول ہورنز کا سائن سمیت مختلف اشارے شامل ہیں۔
حتی کہ پاکستانی میڈیا میں بھی شیطان کو پوجنے یا اسکی پرستش کرنے والے اداکاروں کی موجودگی کے شبہے کا اظہار کیا جاتا ہے ۔
اگر ہم اردگرد کے معاشرے یا پھر عالمی شہرت یافتہ شخصیات سمیت میڈیا کا تجزیہ کریں تو ہم با آسانی یہ جان سکتے ہیں، یہ تمام ٹولز عام لوگوں کی مائنڈ پروگرامنگ کیلئے استعمال ہورہے ہیں اور ان کے ذریعے سے عام یا سادہ لوح افراد کے نظریات کو متاثر کرنا ہے۔تاہم ضروری یہ ہے کہ ہم کس طرح خود کو ان سازشی عناصر کی سوچ پھیلانے یا پھر ان کا آلہ کار بننے سے بچ سکتے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔