چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے 8 مفید گھریلو ٹوٹکے
سردیاں اب ہمارے گھروں میں بھی دستک دے رہی اور یہی موقع ہوتا ہے جب مختلف جانور آپ کے گھروں کے کھانچوں میں رہنے کے لئے جگہ ڈھونڈتے ہیں۔ انہی جانوروں میں ایک جانور چوہا بھی ہے جو اکثر گھر کے کونے کھانچوں میں چھپ کر اپنا گھر بنالیتا ہے اور کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ ساتھ کپڑوں اور گھر کی دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔
آج ہم آپ کو چوہوں سے نجات حاصل کرنے کے 8 گھریلو اور انتہائی مفید ٹوٹکے بتانے جارہے ہیں۔ ہمیں امید ہے آپ ان ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے چوہوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
پودینے کا تیل

چوہوں کو پودینے کے تیل کی بو بالکل بھی پسند نہیں اسی لئے اگر آپ ان سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روئی میں پودینے کا تیل لگا کر جہاں سے چوہا گزرتا ہو وہاں مختلف مقامات پر اسے رکھ دیں۔ ایسا کرنے سے چوہے بھی غائب ہوجائیں گے اور گھر بھی مہکتا رہے گا۔
آلو
آلوؤں کا پاؤڈر ہر اس جگہ چھڑکیں جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ چوہے گزرتے ہوں۔ جیسے ہی چوہا ایک بار اسے کھالے گا اس کی جلد اور آنتیں پھولنے لگیں گی اور بالآخر وہ مر جائے گا۔
پیاز
فائل فوٹوچوہوں کو پیاز کی بو بھی بالکل پسند نہیں، اسی لئے اگر آپ چوہوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ گھر میں نئی پیاز رکھیں۔
پلاسٹر آف پیرس وِد چوکو پاؤڈر
آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ تھوڑا پلاسٹر آف پیرس لیں، پھر اس میں کچھ چوکو پاؤڈر ملائیں اور چوہوں کی گزر گاہ پر پھیلادیں۔ جیسے ہی چوہا اس کو کھائے گا وہ فوراً پانی پینے کے لئے باہر کی جانب بھاگے گا اور جیسے ہی چوہا پانی پیئے گا وہ مر جائے گا۔
لال مرچ
سرخ مرچیں-فائل فوٹوچوہوں کو اپنے گھر سے دور کرنے کا یہ سب سے آسان اور سستا طریقہ ہے۔ مرچوں کو چھڑکنے کا طریقہ قدیم زمانے سے استعمال ہوتا آرہا ہے یہ طریقہ کیڑے مکوڑوں کو پودوں سے دور رکھنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مرچوں کو چوہے کے داخلی راستے پر چھڑک دیں اس طرح آپ کو اس سے نجات مل جائے گی۔
لہسن
آپ چوپ ہوئے لہسن کو پانی کے ساتھ چوہے کے داخلی گزرگاہ پر رکھ دیں۔ اس کے علاوہ آپ لہسن کی پوتھی کو بھی رکھ سکتے ہیں۔
لونگ یا لونگ کا تیل

چوہوں کو لونگ بھی بالکل نہیں بھاتی، اسی لئے گھر میں موجود سوراخوں کے قریب لونگ کو کپڑے میں باندھ کر رکھ دیں چوہے نہیں آئیں گے۔
امونیا

چوہوں کو اسٹرونگ بو سے سخت نفرت ہوتی ہے۔ اسی لئے امونیا کو مختلف چیزوں میں چھڑک کر ان کی پسندیدہ جگہوں پر رکھ دیں چوہے غائب ہوجائیں گے۔
Thanks to timesofindia




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔