آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 نومبر 2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج خود کو تیزی اور جذباتیت کی طرف مت لے کر جائیں اور نہ ہی اپنے وجدان پر بھروسہ کریں بلکہ اپنے اہم اور فوری نوعیت کے مسائل کی جانب توجہ دینے کی کوشش کرکے اپنی کامیابی کی راہ ہموار کرلیں۔
ثور(Taurus)
آج آپ کے ستارے اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ آج کسی دوسرے شہر میں آباد اپنے کسی رشتے دار کے بارے میں کوئی افسوس ناک خبر آپ تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول بھی مکمل تبدیل ہوجائے گا جبکہ کسی غیر متوقع کاروباری دورے پر جانا مجبوری بن جائے گا۔
جوزا (Gemini)
آج آپ کے ساتھی اپنے کچھ سینیئرز کے خلاف سخت زبان استعمال کرکے آپ کو بھی اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کریں گےجبکہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے اور کسی بھی حالت میں اپنے نظریات کی قربانی نہیں دینی چاہیئے۔ آپ کو کسی بھی قسم کی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہیئے۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنارہے ہیں کہ آج کسی کے ساتھ کاروباری شراکت داری کا تجربہ کامیاب رہے گا اور خوشگوار نتائج آپ تک پہنچ پائیں گے۔ اس کے علاوہ آج دوسروں کے بارے میں تنقیدی زاویہ نظر سے فیصلہ نہ کریں کیونکہ یہ حکمت عملی آپ کو فائدہ نہ دے سکے گی۔
اسد (Leo)
آج دوسروں سے لاتعلقی پیدا ہونے کی وجہ سے آپ خود کو موبائل کے ساتھ مشغول رکھیں گے مگر پھر بھی دوسروں سے بات چیت تو کرنی ہی پڑے گی۔ تاہم اگر آپ بات چیت کرلیں گے تو بہتر طور پر نتیجہ برآمد ہوکر آپ کو فائدہ پہنچ سکے گا۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے تجرباتی اور تصوراتی آئیڈیاز کو بروئے کار لانے سے پہلے یہ ضرور کنفرم کرلیں کہ ان اشیاء کا وجود ہے بھی یا نہیں؟ اس کے علاوہ اپنے آپ کو کسی بھی غیرمتوقع صورتحال کے لئے تیار رکھیں۔ جبکہ ہر چیز کے بارے میں لازمی غور کرکے انہیں سمجھنے کی کوشش کریں۔
میزان (Libra)
آج دن کے آغاز سے ہی خود کو سستی اور لاپرواہی سے دور کرکے متحرک کرنا ضروری ہوگا اور بھی پرانی سوچ یا طریقہ کار کو اگر غیر سنجیدگی سے لیں گے تو یقینی طور پر آپ کا نقصان ہوجائے گا لیکن اگر آپ نے اپنی سوچ میں جدت پیدا کی تو آنے والے کئی دنوں کو بہتر انداز میں گزار سکیں گے۔
عقرب (Scorpio)
آج آپ کو کسی بھی حالت میں کسی قسم کی پریشانی سے کام نہیں لینا کیونکہ آپ کا شریک حیات آپ کی نگہداشت کرنے اور آپ کی الجھی ہوئی سوچوں کو سنوارنے میں آپ کی بھرپور مدد کرسکے گا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی پروگرام بنانے سے قبل آرام کا ضرور خیال رکھیں۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے دن کو پرسکون بنانے کے لئے اپنے پرانے دوستوں سے رابطہ کرنے میں کوئی قباحت نہ ہوگی۔ اس کے علاوہ آج کا دن آپ کے کیریئر کے حوالے سے بہت اہم اور یادگار ثابت ہوگا۔ یا تو آپ کو موجودہ ملازمت میں ترقی مل سکتی ہے یا پھر کسی نئی بہتر ملازمت کا حصول ممکن ہوسکے گا۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے اور اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور ساتھ کام کرنے والوں سے بات کرنے کو بھی دل نہیں چاہے گا۔ اپنے اس دوست کی بات پر خاص دھیان دیں جو آپ کے موڈ کو بحال کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔
دلو (Aquarius)
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ بہت زیادہ تنقیدی رویے کے حامل ہوں گے جس کی وجہ سے آپ دوسروں کو خاص کر اردگرد موجود افراد کو ہدفِ تنقید بنانے کی کوشش کریں گے جس سے باہمی روابط کمزور ہونے کے ساتھ ساتھ رنجش بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
حوت (Pisces)
آج آپ کو اپنے موجودہ اہداف کے حصول میں توانائیاں خرچ کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا سستی کے الزام سے بچ سکیں گے۔ دوسروں پر بے حد اعتماد کرنے کی بجائے آپ خود کو بھی قابل اعتماد بنانے کی کوشش ضرور کریں تاکہ احساس کمتری سے باہر نکل سکیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔