مہنگے ریسٹورنٹ کم مقدار میں مہنگا کھانا کیوں پیش کرتے ہیں؟
-Embassy Restaurantدیکھا یہ جا تا ہے کے ا کثر مہنگے ر یسٹورنٹ کھا نا کم مقدار میں پیش کرتےہیں، پر سوال یہ اٹھتا ہے کے وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ کیا اسکی وجہ ریسٹورنٹ کی تخلیقی صلاحیت کو ظاہرکرنا ہے یا کچھ اور؟ آج ہم آپ کواسکی 8 وجوہات بتا رہے ہیں۔
٭ ایک مطالعاتی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ آج کل زیادہ تر لوگ ریسٹورنٹ میں کچھ وقت کھانے کی تصاویر لینے میں خرچ کرتے ہیں ،جب کہ کھانا غیر روایتی اور خوبصورت طریقے سے پیش کیا گیا ہو۔
٭ اعلٰی معیار کو برقراررکھنے کیلئے ریسٹورنٹ مختلف جگہوں اور مارکیٹس سے اجزاء جمع کرتے ہیں جو کسی بھی ڈش کی پیداواری لاگت کو متا ثر کرتی ہے، لہذا ڈش سستی بنانے کیلئے کم مقدار میں پیش کی جاتی ہے.
٭ وقت کے ساتھ مہنگے ریسٹورنٹس نے اس بات پر غور کرنا شروع کردیا ہے کہ 'تھوڑا لیکن عمدہ' کھانا پیش کیا جاۓ، انکا خیال یہ ہے کے آج کل کے لوگ پیٹ بھرنے کے بجاۓ زیادہ اقسام کی چیزیں چکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
٭ زیادہ تر ریسٹورنٹ 3 یا 4 قسم کی ڈشز پیش کرتے ہیں، جس سے کھانے کی کم مقدار مہمانوں کو اس چیز میں مدد کرتی ہے کہ وہ پیش کی گئ ہر چیز کا مزہ لے سکیں۔
٭ پہلے زمانے میں کھانے کی مقدار کر مد نظر رکھا جاتا تھا پر آج کل پ کھانے کی سجاوٹ اور پیش کرنے کےطریقے کودیکھا جاتا ہے۔ اس لیے کھانے کی کم مقدار کھانے کو ظاہری طور پر پرکشش بنانے کے لئے جگہ فراہم کرتی ہے۔
٭ ریسٹورنٹ کا تصور یہ ہے کہ اچھی چیزیں چھوٹی پیکجنگ میں آٰتی ہیں اور سوشل میڈیا کے دور میں خوبصورتی سے پیش کیا گیا کم کھانا بزنس بنانے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔
٭ ایک مطا لعے کے مطابق کم مقدار میں پیش کیا گیا کھانا مہمانوں کو اس بات پر اکساتا ہے کہ وہ کھانے کی باریکیوں کو سمجھیں اور اسے یادگار بنائیں۔
٭ ذائقے کی نفسیات کے مطابق 4 یا 5 نوالوں کے بعد ہمارے ٹیسٹ بڈز اس ذائقے کے عادی ہوجاتے ہیں اس لیے کھانے کی کم مقدار کا رجحان اس بیزاریت کو ختم کر دیتا ہے۔
٭ اعٰلی ریسٹورنٹ نے یہ ذہنیت بنا دی ہے کہ چاہے کھانا کم اور مہنگا ہی کیوں نہ ہو، پسند آنا چاہئے۔
بشکریہ TOI

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔