پاکستان کے بارے میں 10 زبردست اور دلچسپ حقائق
پاکستان ایشیا کا ایک نہایت ہی خوبصوررت ملک ہے،اس کی سر زمین ہر اس خوبی سے مالا مال ہے جو ہر ایک کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے،پاکستان میں وہ تمام خوبیاں موجود ہیں جو اسے دنیا کا بہترین ملک بناتی ہیں۔اس کی آبادی تقریباً20 کروڑ ہے۔
آج ہم آپ کو پاکستان کے 10 دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ ابھی تک نا واقف ہیں۔
٭ معاشی اعتبار سے دنیا کا26 واں ملک

پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے،معاشی اعتبار سے پاکستان کادنیا میں 26واں نمبر ہے،اوراسٹاک ایکس چینج کی عالمی رینکنگ میں تیسرےنمبر پر ہے۔
٭فوجی اعتبار سے دنیا کا ساتواں ملک

فوجی اعتبار سے پاکستان بین الاقوامی سطح پر دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے،پاکستان کی فوجی طاقت 7لاکھ سے زائد ہے۔اقوام متحدہ کےسلامتی مشن کے لئے پاکستان سب سے بڑی فوج فراہم کرتا ہے.
٭عالمی سطح پر ذہانت میں چوتھا نمبر

یورپی بزنس ایڈمنسٹریشن انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے منعقد کردہ ایک سروے کے مطابق، 125 ممالک میں سے، پاکستانی دنیا بھر کے ذہین ترین لوگوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔پاکستان سائنسدانوں اور انجینئرز کی تعداد کے حوالے سے دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے۔
٭ ایک ساتھ ترانہ پڑھنے کا عالمی ریکارڈ

خوبصورت اور متاثر کردینے والی شاعری پر بنے پاکستا ن کے قومی ترانے کی دھن کو دنیا میں پہلا نمبر حاصل ہے۔پاکستان کے قومی ترانے کے بول حفیظ جالندھری نےلکھے تھے اور احمد جی چاگلانے دھن تیار کی تھی۔پاکستان نے بھی سب سے زیادہ لوگوں کا ایک ساتھ ترانہ پڑھنے کا ریکارڈ بنایا ہوا ہے۔
٭ حیرت انگیز خوبصورتی

آنسو جھیل، جوایک آنسو کے قطرے کی شکل ہے، کاغان وادی میں 16،490 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے۔
دنیا کا سب سے اونچا پہاڑی سلسلہ ٹینگوٹاورز پاکستان میں موجود ہے،گلگت بلتستان میں 4 بلند پہاڑ موجود ہیں جن کا شمار دنیا کہ دس بلند ترین پہاڑوں میں ہوتا ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا گلیشیر سسٹم پاکستان میں واقع ہے جو بیافو گلیشیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔
٭ دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور پرانی نمک کی کان

پاکستان میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی اور پرانی نمک کی کان موجود ہے،جسے کھیوڑا مائن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کی تاریخ 320 قبل مسیح میں ملتی ہے۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس سسٹم

ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کا سب سے بڑا غیر منافع بخش سماجی فلاح و بہبود کا ادارہ ہے،دنیا کا سب سے بڑا ایمبولینس سسٹم پاکستان میں موجود ہے،جسے ایدھی فاؤنڈیشن چلاتا ہے۔
٭ غیر معمولی زمینی ساخت

پا کستان کی 25 فیصد زمین زراعت کے لئے استعمال ہوتی ہےجسے دنیا کے سب سے بڑ ے آبپاشی نظام کے زریعے پانی مہیا کیا جاتا ہے۔پاکستان روس سے تین گنا زیادہ آبپاشی کرتا ہے۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل

انسانوں کا بنایا ہوادنیا کا سب سے بڑا مصنوعی جنگل پاکستان میں موجود ہے ،جو چھانگہ مانگہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہے،اور یہ تقریباً 12 ہزار ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔
٭ ایشیا میں پرندوں کی سب سے بڑی پناہ گاہ جہاں وقت رک جاتا ہے

پاکستان میں ہنزہ کی وادی موجود ہے جس کےبارے میں یہ مشہور ہے کہ یہاں وقت رک جاتا ہے اور پریاں اُترتی ہیں۔یہ وادی سردیوں میں زیادہ تر برف سے ڈھکی ہوتی ہے،لیکن جب برف پگھلتی ہے تواس کی خوبصورتی اور ظاہر ہونے والا سبزہ بہت سے پرندوں کو کسی مقناطیس کی طرح اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔