مجھے اچھا لگتا ہے جب مجھے کوئی توجہ دیتا ہے، پریانکا چوپڑا
File Photoاداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ انہیں بُرا نہیں لگتا جب کوئی انجان شخص ان کے سوشل میڈیا کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں توجہ دیتا ہے۔
پریانکا کو آئندہ بھارت کے آنے والے ٹیلنٹ شو 'انڈیاز نیکسٹ سپر اسٹارز' کے مہمان جج کی حیثیت سے دیکھا جائے گا،ان کے ہمراہ فلمساز روہت شیٹھی اور کرن جوہر بھی دیکھے جائیں گے۔
شو کے ایک کنٹسٹنٹ نے پریانکا سے کہا کہ اداکارہ انھیں بہت متاثر کرتی ہیں اور وہ روزانہ پریانکا کا انسٹگرام اکاؤنٹ دیکھتے ہیں۔ اس بات کے جواب دیتے ہوئے پریانکا کہنے لگی ہے 'میں اس بات سے بڑی متاثر ہوئی ہوں کہ آپ میرے بارے میں اتنا سب کچھ جانتے ہیں، مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب سوشل میڈیا پر کوئی مجھے توجہ دیتا ہے اور میں خود یہ دیکھتی ہوں کہ میری انسٹگرام پوسٹ کون کون دیکھ رہا ہے'
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔