آج کی ریسیپی : حیدرآبادی چکن جنجر
اجزاء:
چکن بون لیس آدھاکلو
کچی پسی پیاز دوعدد
باریک کچھلی ہری مرچ 6عدد
کڑی پتہ 6،7 پتّے
تیل 1پیالی
املی کا رس آدھی پیالی
ہلدی ایک چائے کا چمچہ
کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
خشخاش ایک کھانے کا چمچہ
کٹی ہوئی ادرک 2کھانے کے چمچے
سفید تل 2کھانے کے چمچے
سفیدزیرہ آدھاکھانے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
پہلے توے پر ثابت دھنیا، سفید زیرہ، خشخاش اور سفید تل ڈال کر ہلکا سا بھونیں اور پیس لیں۔
اب ایک دیگچی میں ایک پیالی تیل گرم کرکے اس میں کچی پسی پیاز ڈال کرہلکی گلابی کریں۔
پھر اس میں چکن، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ حسبِ ذائقہ نمک اور ایک چائے کا چمچہ ہلدی ڈال دیں۔
جب چکن کا پانی خشک ہونے لگے تو اسے ہلکا سا بھون کر ایک کھانے کا چمچہ کٹی لال مرچ ، بھنا اور پسا مصالحہ، باریک کٹی ہری مرچ، کڑی پتے اورپیالی املی کا رس شامل کرکے ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
جب تیل اوپر آنے لگے تو اس میں 2کھانے کے چمچے کٹی ہوئی ادرک ڈال کر مزید 5منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ مزے دار حیدآبادی چکن جنجر تیار ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔