اے آر رحمان کو نام تبدیل کرنے کا مشورہ
بھارتی موسیقار اے آر رحمان نے بولی وڈ انڈسٹری میں اپنے شروعاتی دور کے بارے میں بتایا۔
اکیاون سالہ بھارتی موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب وہ چنئی سے منتقل ہوئے، تو انہیں انڈسٹری میں نام کمانے کیلئے نام بدلنے کا مشورہ دیا گیا۔
انہیں کہا گیا کہ آپ جنوب اور ممبئی کے درمیان فرق کو ختم نہیں کر سکتے، اور کوئی بھی شہر میں آپ کی مدد نہیں کرے گا۔
لیکن اے آر رحمان نے اپنے مداحوں کو ثابت کیا کہ یہ باتیں صرف کہانیاں ہیں ثابت ہو سکیں ہیں۔ جبکہ انڈسٹری اور مداحوں نے انہیں بنا کسی تبدیلی کے قبول کیا ہے۔
اے آر رحمان 6 جنوری 1966 میں چنئی شہر میں پیدا ہوئے۔ والد کے انتقال کے بعد اپنی فیملی کو سپورٹ کیا، بعد ازاں ممبئی کی راہ لی اور مسلسل کامیابیوں کے بعد دوبارہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
بشکریہ Republicworld


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔