پدماوت کی کامیابی، رنویر کے نخرے آسمان پر
متعدد حالیہ رپورٹس کئے مطابق مشہور اداکار رنویر سنگھ کو ایک شادی میں شرکت کرنے کے لئے 2 کڑور کی پیش کش گئی جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔
جبکہ اس شادی کے منتظمین کا کہنا کہ رنویر سنگھ کو صرف 30 منٹ کے لئے شرکت کرنے کا کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے انکار کردیا۔
انکار کی وجہ بتاتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ رنویر زویا اختر کی فلم ' گلی بوائے ' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں ان کی کارگردگی کو خوب سراہا گیا۔ بھارت میں یہ فلم اب تک 250 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ کی پیش کش ٹھکرانے وجہ کی ان کی نئی آنے والی فلم 'گلی بوائے' ہے، رنویر خود کو اس کردار میں ڈھال کر اس پر مکمل توجہ چاہتے ہیں۔
وہ اپنے نبھائے ہوئے ہر کردار پر اسی طرح توجہ دیتے ہیں، یہاں تک کہ شوٹنگ کے دوران دوسرے شہر جانے سے بھی گریز کرتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم پدماوت کی کامیابی کے بعد رنویر سنگھ نے دیپیکا پاڈوکون کی طرح ایک فلم کا معاوضہ 13 کروڑ کردیا ہے۔
رنویر سنگھ کو کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ' گلی بوائے ' میں دیکھا جاسکے گا، یہ فلم زویا اختر کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے۔
جس کے بعد ان کے بارے میں کہا یہ جارہا ہے کہ وہ روہت شیٹی کی فلم 'سمبا' کے لئے شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
بشکریہ : republicworld


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔