آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17فروری 2018

شائع 17 فروری 2018 05:30am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ اپنی خوشیوں میں کسی دوسرے کو شامل کرنے کی ہمت اور جرات کر ہی لیں گے، ایسے میں آپ سمجھ لیں کہ آپ نے بالکل صحیح اور مناسب فرد کی مدد کی ہے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی دوسرا فرد صرف آپ کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے اپنی منزل کو پہنچ جائے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کے لئے بہتر ہے کہ آپ اپنے سینیئرز کی قوت اور حاکمیت کو تسلیم کرکے خود کو جوابدہی کے لئے بھی تیار رکھیں کیونکہ بغاوت کا یہ رویہ یا معمول کے الفاظ بھی آپ کے لئے آپ کے لئے نقصاندہ ثابت ہوں گے اور یہی سوچ ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

جوزا (May21-June21)

اگر پرانے معاملات کو نئے سرے سے چلانے یا منصوبے فوری طور پر نافذ ان عمل کرنے کی کوشش بروئے کار لانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے مشاورت اور پھر مکمل تفصیل تیار کرنے کی کوشش کریں اسی سے ہی آپ کی کئی خامیاں سامنے آسکیں گی۔

 سرطان (June22-July22)

اگر آپ یہ سوچ کر اپنے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے کہ میرے بارے میں کسی کو کیا پتہ؟ یا کسی کو علم ہی نہ ہوگا اور میں سب کچھ کر گزروں گا۔ ایسی سوچ ہے تو سمجھ لیں کہ آپ کی سوچ ناقص ہے اور یہ ایک طرح سے خود کو دھوکا دینے والی بات ہے۔

 اسد (July23-Aug22)

ناکامیاں اور کامیابیاں، خوشیاں اور دکھ، سکون اور پریشانیاں، زندگی اور موت ان سب کے بارے میں آپ کی متفرق سوچیں آپ کو بے چین کردیں گی خود کو اس تجرباتی مرحلے سے دور رکھنے کے لئے کسی معاملے میں اس قدر مصروف کریں کہ وقت ہی نہ ملے اور نہ ہی خود کو پریشان کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

دوسروں کے جوابی جملوں اور بے چین ہونے کے جذبے سے خوف مت کھائیں بلکہ انتہائی ٹھنڈے دل و دماغ سے حالات کا جائزہ لے کر اپنی آراء کا اظہار کریں۔ دوسروں کو کسی طور کوئی بات بھی منوانے کی کوشش نہ کریں، اور کسی کو خود سے کمتر نہ سمجھیں۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج بہت سی سوچیں ایسی بھی کارآمد ہوسکیں گی جن کے بارے میں آپ مایوس ہوچکے ہیں۔ بہت سے جذباتی مراحل پیش نظر ہونے سے آپ کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجائے گا کہ آپ کے لئے بہتر کیا ہے اور برا کیا ہے؟ آج آپ ایک بہتر اور فیصلہ کن مرحلے میں ہیں اس لئے ذہن کو بالکل حاضر رکھیں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

کسی بھی حالت میں، حسد، غصہ، دوسروں کو نظرانداز کرنا اور معذرت خواہانہ رویہ اپنے آپ پر بداعتمادی کے مترادف ہوگا جو کہ آپ کے لئے نقصاندہ امر ثابت ہوگا۔ اپنے آپ کو ایسے معاملات سے دور رکھیں اور ہر کام کا روشن پہلو دیکھنے کی کوشش کرکے خود کو متوازن بنالیں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آپ کے ارد گرد موجود افراد کا رویہ مفاہمانہ ہوگا اور وہ آمادہ بہ تعاون نظر آئیں گے۔ ویسے بھی لچکدار رویہ کسی بھی طور دوسروں کے لئے مشکل نہیں ہوتا۔ اپنے آپ میں پیدا ہونے والے خیالات کو دوسروں سے مقابلہ کرنے کے لئے استعمال نہ کریں بلکہ سمجھنے کی کوشش کرکے خود کو محفوظ بنانے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اگر آپ خود پر طاری سنجیدگی کا خول اتار کر خود کو کسی بھی حالت میں خوش رکھنے اور تفریح، ہنسی، مذاق یا اسی طرح کی دیگر مصروفیات میں ملوث ہوکر اپنا موڈ بحال کرسکیں تو اپنی تمام عملی کوششوں میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں گے اور پھر اپنے جاری منصوبوں کو آگے بڑھا سکیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

بہت سے معاملات میں آپ کا جذباتی رویہ کسی بھی صورت کسی بھی حالات میں آپ کا مددگار ثابت نہ ہوگا اور نہ ہی آپ کا پل پل موڈ بدلنے کا انداز آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ خود کو مصنوعی جذبات اور انداز فکر سے دور رکھیں اور ہر طرح کی حقیقت کو اپنانے کی کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج دن بھر کی محنت اور بھاگم دوڑ کے بعد کے بعد آپ سکون محسوس کریں گی اور اگر ایسا ممکن نظر نہ آئے تو خود کو دن بھر کی مصروفیات میں شامل کرکے دیکھیں کہ آپ نے کیا کیا حاصل نہیں کیا۔ آپ کا جذباتی اور ہر صورت میں کامیابی حاصل کرنے کا رویہ آپ کی ترقی کا باعث بنا ہوا ہے۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔