آج کا دن کیسا رہے گا؟ 20 فروری 2018

اپ ڈیٹ 20 فروری 2018 06:06am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے قریبی افراد کی جانب سے نئے کاروبار میں شرکت کی پیشکش ہوسکتی ہے جسے آپ کو بلا کسی عذر اور جھجک کے قبول کرلینا چاہیئے اور مکمل دیانتداری سے کام لے کر ان معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

ثور(April20-May20)

آج آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں انتہائی محتاط رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر کسی بڑے بوڑھے رشتہ دار کو آپ کی مدد کی ضرورت پیش آجائے تو اس کی ہر ممکن مدد ضرور کریں۔ اپنے معاملات کو حل کرنے کے بارے میں اپنی شروع کردہ تحریک کے دوران دوسروں کے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔

جوزا (May21-June21)

آج ستاروں کے بہتر اثرات کی وجہ سے اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد اور اپنے دوستوں سے تعلقات بہتر بناسکیں گے۔ اپنی شخصی آزادی میں اضافے کے لئے آپ کی اپنے گھر والوں سے سردی گرمی ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے خیالات کا اظہار بڑے تحمل اور پرسکون طریقے سے کریں۔

 سرطان (June22-July22)

آج اپنے خراب مالی حالات کے بارے میں کسی سینیئر فرد کی حمایت حاصل کرسکیں گے مگر آپ کو اس کی حقیقت پسندانہ باتیں بھی مکمل توجہ سے سننا پڑیں گی۔ اس کے علاوہ کسی بھی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کرکے اپنے رشتوں کو بھی محفوظ بنا سکیں گے۔

 اسد (July23-Aug22)

آج بہت لمبے عرصے کے بعد آپ کی ملاقات کسی ایسے بوڑھے فرد سے ہوسکتی ہے جو بہت عرصہ قبل آپ کے قریبی افراد میں شامل تھا۔ اپنے گھریلو مسائل کے حل میں کامیابی مل سکتی ہے جبکہ اہلخانہ کا تعاون بھی حاصل رہے گا۔ اپنے کم عمر اہلخانہ کی جانب توجہ دے کر ماحول کو مزید خوشگوار بنا سکیں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے موجودہ رشتوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کرسکیں گے اس کے علاوہ آپ کو کسی ایسے کام یا فقرے کی ادائیگی سے محتاط رہنا ہوگا جو جلتی پر تیل کا کام دے سکتا ہے۔ کسی نئے فرد کی شخصیت سے فوراً متاثر نہ ہوں بلکہ کچھ دیر انتظار کرلیں تاکہ ساری حقیقت کھل کر آپ کے سامنے آجائے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج دنیاوی منازل یا اہداف کے حصول میں کامیاب رہیں گے لیکن اپنے وقت کا بہتر استعمال کرنے کے لئے چھوٹی موٹی جزئیات کو نظرانداز کردیں اور اپنا وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔ اس کے علاوہ اپنے تمام تر معاملات کو مصلحت پسندی سے نمٹانے کی کوشش کریں۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنے سماجی تععلقات اور مالیاتی شعبے میں رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنی ضد اور اناء پر قابو پائیں تاکہ اپنے تعلقات برقرار رکھ سکیں۔ آج اپنے امور کی انجام دہی کے لئے اپنے وجدان پر بھروسہ کریں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ میں پیدا ہونے والا ذہنی الجھاؤ آپ میں بے چینی اور اضطرابی کیفیات کا سبب ہوسکتا ہے جس سے آپ کی اپنی شریک حیات یا کسی بزرگ فرد سے تلخی یا رنجش ہوسکتی ہے۔ اپنے آپ کو تازہ دم رکھیں اور پوری ہمت اور حوصلے سے کام لے کر اپنے انتہائی اہم امور کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج ماضی کی یادیں حاوی ہوسکیں گی اور کچھ مستقبل کی امیدیں بھی آپ کا دامن کھینچیں گی۔ ایسے جذبات کی وجہ سے آپ میں بدمزاجی یا بے چینی کے احساسات پیدا ہوسکتے ہیں جن سے آپ کسی بھی ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ بہت جوشیلے اور پر عزم ہوں گے اور اسی جذبے میں اپنے ان ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے،جو پچھلے کئی عرصے سے مکمل نہیں ہو سکے، آج کسی قسم کا اہم فیصلہ نہ کریں نہ ہی سرمایہ کاری کر کے رقم ضائع کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج صبح سے ہی آپ میں جوش و ولولہ معمول سے بڑھ کر ہو گا، آپ اپنے اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہوں گے، کسی سے بحث و مباحثے سے گریز کریں تحمل مزاجی سے کام لیں اپنی طے شدہ منزل کے حصول کے لئے اپنی جستجو کو کامیاب بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔