آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 فروری 2018

شائع 21 فروری 2018 05:12am

Today1

حمل(Mar21-April19)

آج اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ کسی معمولی وجہ سے ہونے والی بحث و تکرار کسی بھی بڑی لڑائی کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ یہ ہوگی کہ آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی قسم کی محاذ آرائی میں پڑنے سے گریز کریں۔

ثور(April20-May20)

آج اپنے ارد گرد ہونے والے حالات و واقعات سے لاتعلق اور بے نیاز رہیں گےاور ممکنہ طور پر کچھ امور کے بارے میں آپ میں تلخی بھی پیدا ہوسکتی ہے۔ کسی بھی معاملات میں شدت پسندی کے بچاؤ کی کوشش کریں اور جو بہتر ہوسکتا ہے ضرور کریں۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنی کاروباری مصروفیات کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود افراد پر بلاوجہ تنقید کرسکتے ہیں اور ان کے رویوں کی وجہ سے آپ کو ذہنی اذیت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ آج ہر قسم کی سرگرمیوں کو ایک حد تک محدود رکھیں ورنہ آپ کا نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

 سرطان (June22-July22)

آج ستاروں کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے منصوبوں میں بنیادی تبدیلیاں کرنے، مختلف قسم کی غلطیوں کا ارتکاب کرنے اور اپنے قریبی دوستوں دوستوں کی ناراضگی مول لینے سے بچیں۔ آج اپنے پیاروں کی خامیاں تلاش کرنے کی بجائے اپنے بزرگوں کی باتوں پر عمل کریں۔

 اسد (July23-Aug22)

آج آپ کو اپنے معاملات میں شدت پسندی سے گریز کرنا چاہیئے اور کسی بھی حالت میں پریشانی کو سر پر سوار نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ آپ کا احساس آپ کو پریشان کرنے میں اہم عنصر ثابت ہوسکتا ہے۔ حقیقت پسندی سے کام لیں اور اپنے شریک حیات کے ساتھ سیر و تفریح کا موقع کسی طور ضائع نہ کریں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو اپنے ارد گرد موجود افراد کے رویے کی وجہ سے سخت غصہ آسکتا ہے جبکہ کئی معاملات میں آپ کو جھنجلاہٹ کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ جنم لینے والی غلط فہمی آپکو بہت کچھ سوچنے سمجھنے پر مجبور کردے گی۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج آپ کو اپنے کاروباری دورے یا سیر و تفریح کے منصوبے پر عمل کرنے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ آپ کی شریک حیات ان معاملات میں آپ سے متفق نہ ہوگی۔ جبکہ کسی قسم کی بھاری خریداری کے لئے آپ دونوں افراد میں بحث و تکرار ہوسکتی ہے۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو کاروباری نقطہ نظر سے اپنے مالی حالات میں استحکام لانے کی سخت ضرورت ہوگی اور رقم کی کمی کی وجہ سے پریشانی بھی ہوسکتی ہے جبکہ بغور جائزہ لینے سے آپ کو ایسی کوئی پریشانی نظر نہ آسکے گی۔ آج کسی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو خاصی بڑی رقم ادھار دی جاسکتی ہے۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج صبح سے ہی حالات کی وجہ سے اپنے جذبات قابو میں رکھنے مشکل ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے ارد گرد موجود افراد کے ساتھ آپ کی تلخی ہوسکتی ہے۔ اپنے آپ کو قابو میں رکھنا ضروری ہوگا کیونکہ آپ کے دوست آپ کے اس جارحانہ رویے کی وجہ سے آپ کے دشمن بھی بن سکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہونے سے آپ کا موڈ بہتر ہوسکے گا جبکہ آپ کو اپنے پہلے سے شروع کردہ کئی منصوبوں کو پہلے مکمل کرنا چاہیئے اور اس کے بعد اپنے اہلخانہ کے مسائل کو حل کرنے پر مکمل توجہ دینا چاہیئے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو ایک ہی وقت میں مختلف امور کا آغاز کرنے سے گریز کرنا چاہیئے تھا کیونکہ آپ کو نہ تو حسب منشاء نتائج حاصل ہوں گے اور نہ ہی آپ اپنی توجہ کو مناسب انداز میں مرکوز کر پائیں گے۔ اپنے معمول کے کاموں کو نمٹانے کی کوشش کریں اور اپنے دوست احباب کی مدد حاصل کرنے پڑے تو ضرور کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے سامنے رونما ہونے والے حالات و واقعات کی وجہ سے آپ شدید ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں جس سے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں اور اس الجھاؤ سے باہر نکلنے کی بجائے اپنی سماجی اور کاروباری مصروفیات کا آغاز کرنے سے گریز کریں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔