آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 فروری 2018
حمل(Mar21-April19)
آج کسی بھی پیار کرنے والے کی دل شکنی سے گریز کریں ورنہ اُس کے بغیر آپ کے لئے رہنا مشکل ہوجائے گا جس فرد کے بغیر آپ خود کو نامکمل محسوس کرتے ہیں اسے اپنے ساتھ ہر وقت محسوس کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔ کچھ غیر متوقع حالات آپ کے شیڈول کو مکمل بدل کر رکھ دیں گے۔
ثور(April20-May20)
آج مالی پریشانی کے خاتمے کے لئے کسی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو خاصی معقول رقم جلد ہی موصول ہوسکتی ہے اور یہ وقت آج شام کا بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے آپ کو بلا وجہ خدشات کا شکار نہ بنائیں بلکہ اپنے کاروباری کی بہتری اور کامیابی کے لئے کسی دورے کی تیاری کریں۔
جوزا (May21-June21)
آج اپنے خدشات اور توہمات پر قابو پائیں اور اپنا لائحہ عمل ٹھیک کریں کیونکہ آپ کا آسانی سے پیسہ کمانے والا منصوبہ فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ اپنے گھر والوں کے ساتھ بلاوجہ ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے غلط فہمیاں پھیلیں گی اور رنج و الم کی کیفیات پیدسا ہوسکتی ہیں۔
سرطان (June22-July22)
آج کسی اپنائیت کے حامل فرد سے ملاقات کا ارادہ ہی نہ کریں بلکہ عملی پروگرام بھی بنائیں تاکہ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں آپ کو کوئی الجھن نہ ہو اور نہ ہی موجودہ ذہنی دباؤ باقی رہ سکے۔ موجودہ حالات سے لاتعلقی کے جذبات حاوی ہونے سے اپنی زندگی میں تبدیلی لانا چاہیں گے۔
اسد (July23-Aug22)
آج آپ کی کاروباری سرگرمیاں آپ کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوں گی یعنی کامیابی ممکن نہ ہوسکے گی۔ اپنے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات کو آگے بڑھائیں اور کسی قسم کے خدشات اور شکوک و شبہات کو اپنے قریب نہ آنے دیں ورنہ آپ کے معاملات میں پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج خطرات مول لینے سے گریز کرنا ہی آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکے گا۔ آج اپنے جاری منصوبوں میں آپ کو فوری مالی نقصان کا اندیشہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اپنی کنفیوژن پر قابو پاکر ایک واضح لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی ملازمت یا کاروباری شراکت داری پیچیدگی کا شکار ہوسکتی ہے۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج کا دن کسی بھی طرح کے معاہدے کرنے کے لئے بہتر ثابت نہ ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کی بے چینی بڑھ سکتی ہے۔ اگر آپ کو کسی طرح کا کوئی اہم فیصلہ کرنا پڑے تو باہمی مشاورت سے کام لیں یا پھر اسے کسی اور دن کے لئے اٹھا کر رکھ دیں۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج اپنے قریبی دوستوں سے بحث وتکرار سے گریز کرنا آپ کے لئے انتہائی ضروری عمل ہوگا۔ آج آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں بھی بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتاط نہ کی تو اپنے پیاروں کے ساتھ ٹھیک ٹھاک جھڑپ ہوسکتی ہے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج اپنے آپ کو سستی اور لاپرواہی سے بچانے کی پوری کوشش کریں اور جسے آپ جان سے عزیز تر سمجھتے ہیں دل کھول کر اس سے اپنے جذبات کا اظہار کریں تاکہ خود کو ذہنی الجھن سے بچاسکیں۔ اپنے معاملات کو انتہائی توجہ اور سکون سے انجام دینے کی کوشش کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کسی طویل سیر و تفریح کے منصوبے پر عمل کرسکتے ہیں۔ اگر گاڑی وغیرہ چلانی ہوتو ٹریفک قوانین کا خاص خیال رکھیں ورنہ آپ غیر قانونی امور میں ملوث ہوسکتے ہیں اور اگر محتاط نہ رہے تو کسی ٹریفک حادثے کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے عزیزوں کی زبانی کچھ نئی اور بہترین باتیں سن سکیں گے اور ممکن ہے کہ شام میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کا پروگرام بھی بنالیں۔ آج اپنے مزاج کے اتار چڑھاؤ کا خاص خیال رکھیں اور بلا وجہ اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل سکتا ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اگر آپ بہتر موڈ میں نہیں ہیں یا آپ کو اپنی سوچوں کے مطابق مثبت حالات میسر نہیں ہورہے تو فی الحال اپنے کاموں میں تیزی کا عنصر غالب کرنے سے بچیں لیکن کسی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی صرف مقدر پر بھروسہ کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔