آج کا دن کیسا رہے گا؟ 10 مارچ 2018
حمل (Mar21-April19)
آج جہاں آپ اپنے وجدان پر بھروسہ اور اعتماد کرکے معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے وہیں آپ کو اپنے شریک حیات کے مشوروں پر بھی غور کرنا بہت ضروری ہوگا۔ آج آپ میں انسانی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوگا اور اس کے لئے عملی کوششیں بھی کرسکیں گے۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے اندر پیدا ہونے والی روحانی فکر کو نمایاں کرنے کی کوشش کرکے اپنے لئے بہتر راستے بنانے کی کوشش کرسکیں گے مگر یاد رکھیں ہر ایک کام کی ایک جذباتی حد ضرور ہوتی ہے جسے آپ کو ہر حال میں مدنظر رکھنا ہوگا۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنے بہتر وقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے مالی حالات کی نشونما کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ اپنے ملازمتی یا کاروباری معاملات میں کامیابی حاصل کرسکیں گے لیکن صبح سے ہی آپ کو اپنے گھر میں کچھ معمولی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، لیکن چند میٹھے الفاظ آپ کی اس پریشانی کو ختم کردیں گے۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کو اپنے کاروباری سفر کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات مل سکیں گی۔ اس صورتحال سے آپ کی شریک حیات پریشان ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو برمحل فیصلہ کرنے میں مشکل ہوسکتی ہے لیکن آپ کا وجدان آپ کو ہر حالت میں مکمل راہنمائی فراہم کرکے بالکل صحیح فیصلہ کرواسکے گا۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو سنبھالنے کے علاوہ اپنی جذباتیت پر قابو پانا ضروری ہوگا تاکہ اپنے لئے بڑھتے ہوئے مسائل پر با آسانی قابو پاسکیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ نے خود کو مصروف رکھا اور اپنے اوسان خطا نہ ہونے دیئے اور اپنے معمولات کی انجام دہی معمول کے مطابق کرتے رہے تو یقینی طور پر آپ اس ساری صورتحال سے بخوبی عہد براء ہوسکیں گے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کے رویے میں بنیادی تبدیلی پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کے سماجی نظریات میں ٹکراؤ ہونے کا خدشہ ہے جس کا نتیجہ کشیدگی کی شکل میں برآمد ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے معاملات کی درستگی کے لئے اپنے بڑوں کی نصیحتوں یا مشوروں پر لازمی غور کریں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آپ کا کوئی ایسا ہمدرد اور مخلص فرد جس کی وجہ سے آپ کو بہت قوت حاصل تھی آج آپ کے کئی ایک پیشگی شروع کئے گئے کاموں کے بارے میں مخالفانہ رائے کا اظہار کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑے گا۔ آج آپ اپنے لئے قیمتی چیز یا الیکٹرانکس آئٹم کے علاوہ نیا گھر بھی خرید سکتے ہیں۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے کسی نئی کاروباری شراکت داری کا موقع سامنے آنے کے علاوہ ایسی پیشکش بھی ہوسکتی ہے لیکن ایسے لمحات میں آپ کو بنا کسی ہچکچاہٹ سے کام لیتے ہوئے اسے قبول کرلینا چاہیئے۔ آج مالی مفادات کے حصول کے لئے سفر کا منصوبہ بھی بناسکتے ہیں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ بہتر مواقع مل سکیں گے ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو کوئی کسر باقی نہیں رہنے دینی چاہیئے لیکن اس موقع پر اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ضروری ہوگا۔ یاد رکھیں اپنی محنت پر بھروسہ کرنے کے بجائے مقدر آزمائی کی کوشش ہرگز نہ کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اگر آپ کی کچھ کاروباری ملاقاتیں طے ہیں تو ان میں شمولیت سے قبل اچھی طرح سے تیاری کرلیں کیونکہ آپ کو گھبراہٹ اور ہچکچاہٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو قبل از وقت اپنے بارے میں سبھی کچھ طے کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ کسی غیر متوقع صورتحال سے بچ سکیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج بہت سے اہم فرد کے ساتھ ملاقاتیں ہوسکتی ہیں جن کی وجہ سے اپنی ذاتی زندگی میں اہم تبدیلیاں کرنے کی خواہش پوری کرسکیں گے۔ کسی بھی نئی کاروباری شراکت داری کی پیشکش ہونے سے آپ کے مالی تفکرات بہت حد تک ختم ہوکر رہ جائیں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے خاندانی معاملات کی بہتری کے لئے آپ جو کرنا چاہتے ہیں اس کی وجہ سے آپ کے اپنے تعلقات اپنی شریک حیات کے ساتھ متاثر ہوسکتے ہیں کیونکہ اس کی نظر میں نہ آپ کا طریقہ بہتر ہے اور نہ ہی انداز گفتگو، اس لئے مزید سلجھا ہوا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔