بھارتی کرکٹرز پر بیویوں کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات

شائع 15 مارچ 2018 10:13am

main2

بھارتی کرکٹرز ہوں یا اداکار آئے روز اپنی کسی نہ کسی حرکت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے فیلڈ میں کھلاڑی کو گالی دی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔ اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دورے پر کپتان ویرات کوہلی بھی گالیاں دیتے دکھائے دیئے، ان کی گالیوں کو اسٹمپ مائیک نے ریکارڈ کیا۔

Image result for mohammed shami and wife

اس کے علاوہ پچھلے کچھ دنوں سے پیسر محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں بھی خبروں میں اِن ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فاسٹ بولر پر ان کی اہلیہ نے تشدد اور دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کے الزامات لگائے تھے۔ حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر مبینہ اسکرین شاٹس بھی پوسٹ کیے۔ تاہم محمد شامی نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف سازش قرار دیا۔

محمد شامی سے قبل بھی یہ بھارتی کرکٹرز بھی اپنی بیگمات کی جانب سے الزامات کا شکار ہوچکے ہیں۔

ونود کاملی

سترہ ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے ونود کاملی اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی خبروں میں رہ چکے ہیں۔ کاملی کی پہلی شادی نائلا لیوس سے ہوئی جو اکثر تنازعات کا شکار رہتی تھی۔ کاملی پر بھی دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات کے الزامات عائد ہوئے، ان کے تعلقات ایک فیشن ماڈل اینڈیا ہیوٹ سے ثابت ہوئے جس کے بعد ان کی اہلیہ نے ان سے طلاق لے لی۔

محمد اظہر الدّین

بھارت کے سابق کپتان محمد اظہر الدّین بھی اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے خوب خبروں میں چھائے رہے۔ اظہر الدین نے 1987 میں نورین سے شادی کی تاہم 1996 میں طلاق کے بعد انہوں نے سنگیتا بجلانی کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔ اظہر اور نورین کی طلاق کی وجہ سنگیتا کو ہی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کہتے ہیں نہ جیسے کو تیسا تو آخر سنگیتا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، سال 2010 میں ایک خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی کے ساتھ اظہر کا افیئر سامنے آیا جو ان دونوں کی طلاق کی وجہ بنا۔ بعد ازاں اظہر کے نام کو ایک امریکی خاتون شینن میری کے ساتھ جوڑا گیا۔

Thanks to pagalparrot