آج کا دن کیسا رہے گا؟ 16 مارچ 2018

شائع 16 مارچ 2018 05:16am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنی مالی مشکلات یا تکالیف کے باوجود اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو پورا کرسکیں گے جبکہ سماجی امور میں بھی کامیاب رہیں گے۔ شام میں اپنے دوستوں یاروں کی محفل میں شرکت کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔ آج آپ کی مالی حالت میں بھی نمایاں تبدیلی آسکے گی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنمی جسمانی حالت مدنظر رکھ کر ہی اپنی سرگرمیوں کو ترتیب دینا چاہیئے اور اپنی استعداد سے زیادہ کام کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ آج آپ کے سامنے بہت سے مواقع آسکیں گے جس کی وجہ سے آپ کچھ نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج کسی بھی قسم کے ردعمل سے دوسروں کے سامنے اپنی شخصیت کا تاثر خراب نہ کریں۔ اپنے نام کی طرح اپنا کام بھی عمدہ اور نفاست سے انجام دینے کی خوبی آپ میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ بس آپ آگے بڑھیں اور دوسروں کی قیادت کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہ کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو اپنے معاملات ترقی کی راہ پر ڈالنے کے بھرپور مواقع مل سکیں گے جبکہ اپنے کاروباری اور گھریلو معاملات کو نمٹانے میں بھی ستاروں کی مدد آپ کے شامل حال ہوگی لیکن آپ کو ہر معاملاے میں اپنی شریک حیات کے مشوروں کو اہمیت دے کر ہی اپنے معمولات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنے جذباتی تعلقات کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کامیابی مل سکے گی جبکہ آج اپنے کاروباری منصوبوں کی وجہ سے خاصی معقول رقم موصول کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنی مصروفیت کی وجہ سے کسی ضروری کام کے لئے بروقت کسی جگہ پہنچنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو ایسا لگے گا کہ جیسے ایک لمبے عرصے کے بعد آپ کو کسی کامیابی کی نوید سنائی دی ہے، ایسے میں آپ کو خوشیوں بھرے خزانے میسر آسکیں گے۔ اس کامیابی کا تعلق نہ صرف آپ کے کاروباری معاملات بلکہ آپ کے پیار و محبت کے جذبات سے بھی ہوگا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو قدم بڑھا کر موجود اس مددگار وقت کا فائدہ اٹھانا ہے لیکن اپنی قسمت پر تکیہ رکھ کر بیٹھے نہیں رہنا۔ آج اپنے بہترین وقت سے فائد اٹھانے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی سے کام نہ لیں اور اس کے بعد اپنے عزائم کو مزید مستحکم کرتے ہوئے منزل کے حصول میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج اپنے جوش و جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے مالی معاملات کے حل میں پیشرفت کرسکیں گے جبکہ مشاورت کرکے اپنے نئے منصوبوں کا آغاز کرنے کی کوشش بھی ضروری ہوگی۔ خود کو جدت پسندی کے جذبات سے مامور کرنے کے علاوہ اپنے پیار و محبت کے معاملات کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے دوران ستاروں کے اثرات کے تحت کافی حد تک کنفیوز نظر آئیں گے لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ آج کچھ ایسے پائیدار رشتوں کا آغاز ہوسکے گا جو آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکیں گے۔ آپ کے مالی حالات میں بہتری پیدا ہونےسےتمام شکوک و شبہات ختم ہوکر رہ جائیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے کاروباری، پیشہ وارانہ یا ذاتی مفادات کے حصول کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی ایسا فیصلہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ کسی دوست کی بیماری میں اس کی مدد کرکے اپنا حق ادا کریں گے جس سے سکون محسوس ہوسکے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے آپ کو سماجی طور پر متحرک کرنے کی کوششوں کے دوران کچھ نئے دوست بناسکیں گے۔ آج مجموعی طور پر آپ کی وجدانی کیفیات آپ کی رہنمائی کے لئے آپ کے ساتھ ہونگی۔ اس لئے کسی بھی مرحلے پر گھبراہٹ سے کام نہ لیں جبکہ آپ کو اپنے دوستوں کی مدد کو قبول کرلینا چاہیئے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو اپنے معاملات نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ اپنے منصوبوں یا خیالات کے بارے میں اظہار کرنے سے ہی بھرپور نتائج حاصل کرسکیں گے۔ آج اپنے بارے میں جو کچھ بھی سوچ رہے ہیں وہ ممکن نہ ہوسکے گا لہذا اپنے لئے پنڈورا بکس کھولنے کی کوشش نہ کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔