بھارتی اداکارہ شریا سرن رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع 17 مارچ 2018 02:51pm
File Photo File Photo

ممبئی : بھارتی اداکارہ شریا سرن  اپنے روسی دوست آندرے کوسچیو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ دونوں کی شادی بارہ مارچ کو ممبئی میں رہائش گاہ پر ہوئی۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق شریا کی شادی میں صرف انکے قریبی دوست اور رشتے داروں نے شرکت کی، شادی میں شریا نے روایتی سرخ شادی کا جوڑا پہنا۔

شریا کے قریبی ذرائع نے بھی شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ تقریب میں صرف رشتے داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں صرف بولی وڈ شخصیات میں سے منوج باجپائی اور شبانہ نے شرکت کی اور یہ دونوں شریا کے پڑوس میں رہائش پذیر ہیں۔

شریا سرن اورانکے روسی دوست آندرے کوسچیو کے درمیان کافی عرصے سے دوستی تھی تاہم دونوں نے میڈیا پر نہ صرف آنے سے گریز کیا بلکہ اپنی ذاتی زندگی کی بھی کوئی تصویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر نہیں کیں۔

شریاکا شمار بھارت کی مقبول اداکاراوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے دوہزار ایک میں تیلگو فلم اشتام سے فلمی سفر کا آغاز کیا۔ دوہزاردو میں انہوں نے سنتھوشم سے مداحوں کی توجہ حاصل کری ۔ دوہزار سات میں رجنی کانتھ کے ساتھ شیواجی فلم ان کی سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

شریا سرن اپنی اداکاری کی بدولت کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ اور وہ سیما ایوارڈز کی برانڈ امبیسیڈر بھی رہ چکی ہیں۔

Source: Zee News