فلم پدماوت تین سو کروڑ کے کلب میں داخل
File Photoدپیکا اور رنویرسنگھ کی فلم پدماوت تین سو کروڑ روپے کے کلب میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئی۔ فلم میں رنویر نے علاوالدین خلجی کا کردار نبھایا ہے اور بحیثیت مجموعی انکے کردار کو کافی سراہا گیا ہے۔
فلم پدماوت کے تین سو کروڑ کے کلب میں داخل ہونے پر رنویر بھی خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے فلم پدماوت کو ایک تاریخی پراجیکٹ قرار دیا ہے۔ رنویر کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی فلم ہے اور وہ خوش ہیں فلم کو نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھرمیں مداحوں نے کافی پسند کیا ہے۔
رنویر کا مزید کہنا تھا کہ فلم پدماوت ہمیشہ انکے دل کے قریب رہیگی اور تین سو کروڑ کے کلب میں داخل ہونے کےبعد تو اس فلم کی یادیں ان کیلئے مزید خاص ہوگئی ہیں۔
اپنے بیان میں رنویر نے سنجے لیلہ بھنسالی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کو خلجی کے کردار کیلئے منتخب کیا گیا۔
واضح رہے کہ فلم پدماوت کو ریلیز ہوئے اب پچاس دن گزر چکے ہیں اور تاحال باکس آفس پر اسکی کمائی جاری ہے۔
Source: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔