ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر کا باکس آفس پر راج برقرار

شائع 19 مارچ 2018 02:53pm

bp

ہالی ووڈ ایکشن تھرلرفلم بلیک پینتھر کاباکس آفس پرراج برقرارہے۔لگاتار پانچویں ہفتےبھی پہلی پوزیشن حاصل کرکے ریکارڈ قائم کرلیا ،فلم دنیا بھر سے ایک ارب ڈالر سے زائد کماچکی ہے۔

امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم بلیک پینتھر نےمسلسل پانچویں ہفتے بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دو کروڑ70لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

فلم میں جنگجو اپنے والد کےمرنےکے بعد اقتدار کی جنگ لڑتا ہے۔

ہالی ووڈ ایکشن ایڈونچر فلم ٹومب ریڈردو کروڑ 30لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسری جبکہ حقیقی زندگی پر مبنی فلم آئی کین اونلی امیجن ایک کروڑ70لاکھ ڈالرکما کر تیسرے نمبر پر ہے۔