بولی وڈ اداکارائیں جن کی لِپ سرجری بری طرح ناکام ہوئی

شائع 20 مارچ 2018 11:39am

main2

بولی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں اکثر ہی پلاسٹک سرجری کی خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں، کسی اداکارہ کی سرجری کامیاب تو کسی کی ناکام ہوجاتی ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے لِپ سرجری کروائی اور وہ کچھ حد تک ناکام ہوئیں، ذیل میں تصاویر ملاحظہ کریں آپ بھی خود سمجھ جائیں گے۔

انوشکا شرما

Anushka Sharma.

انوشکا شرما کا شمار بولی وڈ کی صف اوّل کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے بھی لِپ سرجری کروائی اور وہ خاصی حد تک غلط رہی۔

عیشا دیول

 Esha Deol.

عیشا دیول کافی عرصے سے بولی وڈ سے غائب ہیں، ان کے ہونٹ بھی اپنی ماں کی طرح ہی دکھتے تھے تاہم سرجری کے بعد ان میں خاصی تبدیلی آگئی۔

کنگنا رناوت

 Kangana Ranaut.

بولی وڈ کی کوئین کنگنا رناوت نے بھی اپنے اوپر کئی تجرے کئے، انہوں نے لَپ سرجری کروائی جس کا یہ نتیجہ نکلا۔

پریانکا چوپڑا

 Priyanka Chopra.

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی اپنے ابتدائی ایام سے اب تک خاصی تبدیل ہوچکی ہیں، انہوں نے بھی ہونٹوں کی سرجری کروائی۔

کترینہ کیف

 Katrina Kaif.

بولی وڈ کی باربی ڈول بھی سرجریز کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں، ایسا لگتا ہے ان کے ہونٹوں کی سرجری بھی اس طرح کامیاب نہ ہوسکی جیسا وہ چاہتی تھیں۔

عائشہ ٹاکیہ

Ayesha Takia.

عائشہ ٹاکیہ بولی وڈ کی بہترین اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، وہ متعدد سرجریاں کروا چکی ہیں۔ گذشتہ برس بھی انہوں نے ایک سرجری کروائی جس پر واویلا مچ گیا تھا۔

کوئنہ مترا

Koena Mitra.

یہ اداکارہ بھی بڑے عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں، تاہم انہوں اپنی لِپ سرجری کی وجہ سے خبروں میں جگہ ملی۔ اس سرجری نے ان کا کیریئر ختم کردیا۔

Thanks to viral.laughingcolours