آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 مارچ 2018

شائع 21 مارچ 2018 05:10am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے پیاروں سے ناراضگی مول لینے سے بچیں اور اسی غصے میں کسی کاروباری دورے کو منسوخ کرنے سے گریز کریں۔ دوسروں کو سمجھنے کی کوشش کرکے حالات کو پرسکون اور فائدہ مند بنانے کی کوشش کریں۔ دوپہر تک معاملات معمول پر آجائیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے فرائض کی بجاآوری کے دوران کی گئی محنت یا کسی کاروباری ملاقات کے متوقع نتائج سامنے نہ آنے کی وجہ سے آپ دل گرفتہ ہوسکتے ہیں کیونکہ حالات کے بارے میں جس طرح سے آپ نے سوچا تھا اس طرح سے نتائج سامنے نہ آسکیں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کی سوچین بہت زیادہ تخلیاتی اور نظریاتی رنگ لئے ہوئے ہوں گی جبکہ آپ بھی کچھ ایسی کیفیات کا شکار نظر آئیں گے جیسے کہ آپ اپنے مسائل کو کوشش کئے بغیر ہی حل کرلیں گے۔ آج کسی چالاک فرد کی جانب سے کسی غیر متوقع حرکت کے لئے تیار رہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج کسی بھی قسم کی نئی کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے مناسب وقت نہیں ہے ساتھ ہی جلد بازی سے بھی بچیں۔ آپ کے خیالات الجھاؤ کا شکار محسوس ہوں گے جبکہ آپ جن اہم معاملات کو نظر انداز کرنے کا خطرہ مول لیں گے اس کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے سامنے بہت سے امور ایک ساتھ موجود ہیں جن کی وجہ سے آپ میں بھی تیزی اور جلد بازی کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو ہر حال میں خود کو منفی احساسات سے بچانا ہوگا۔ آج آپ کا دل بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کو چاہے گا لیکن اپنی اس جذباتیت پر قابو رکھنا ہی آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کے اردگرد موجود افراد کو آپ کے آئیڈیاز ہرگز پسند نہیں آئیں گے جس کی وجہ سے آپ کو مایوسی ہوسکتی ہے اور آپ کو ہر چیز بری لگے گی لیکن آپ ہر بات سے قطع نظر مایوس افراد کے تجزیے میں ہی اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کی کوشش کریں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج صبح میں آپ کے عملی اقدامات خاطر خواہ نتائج نہ دے سکیں گے جس کی وجہ سے آپ میں تھکاوٹ کے احساسات پیدا ہوسکتے ہیں اور اپنی توانائی میں کمی کا احساس بھی جاگ سکتا ہے۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والے آپ کی صورتحال کو سمجھ رہے ہوں گے جس کی وجہ سے وہ آپ کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کا طے شدہ شیڈول اچانک یا غیر متوقع طور پر تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ یہ تبدیلی آپ کے حق میں بہتر ہوگی اور فائدہ مند بھی۔ اس کے علاوہ آج کسی اہم شخصیت سے ملاقات بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کاروبار میں مدد اور فائدہ حاصل ہوسکے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو کسی بھی طرح کی نئی کاروباری سرگرمیاں شروع نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ کئی غیر متوقع رکاوٹیں سامنے آسکتی ہیں۔ آج صبح سے آپ کی راہ میں کئی دشواریاں پیدا ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوسکتا ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ حد سے زیادہ حساس ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کی پریشانی مزید بڑھ سکتی ہے۔ اگر آج کے دن آپ کچھ اہم فیصلے کرنا چاہتے ہیں تو اس سے گریز کریں ورنہ آپ کسی حد تک تنہائی کا شکار ہوجائیں گے۔ دوسروں سے سوال و جواب طلب کرنے یا کسی گرما گرمی اور بحث و مباحثہ سے بچیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج دن کے آغاز میں ہی آپ کئی ایک معمولی قسم کی گھریلو مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ آپ کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ خود کو پرسکون رکھیں۔ اس کے علاوہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کے لئے اپنی میٹھی زبان اور نرم مزاجی سے کام لینے کی کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے دوستوں یاروں سے ملنے کا بہترین وقت ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے شریک حیات کو اپنی مصروفیات میں شامل کرنا بھی بہتر ثابت ہوگا۔ آج کسی بزرگ رشتہ دات کی جانب سے آپ کو معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج کسی نئی ملازمت کے بارے میں آپ کو تجاویز پیش کی جاسکتی ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔