آج کا دن کیسا رہے گا؟ 4 اپریل 2018
حمل (Mar21-April19)
آج اپنے ماضی کی تلخیوں کو دور ہٹا کر خود کو متحرک کریں اور اپنی شاندار کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں۔ ذہنی اور روحانی ارتقاء کا سفر آپ کو بہت جذباتی بنا سکتا ہے۔ نئی سوچ اور مواقع اپنے پیاروں کے لئے استعمال کریں۔ آج اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔
ثور (April20-May20)
آج اپنے مستقبل کے بارے میں اہم اور ضروری فیصلے کرسکیں گے اور مالی معاملات میں بہتری کے لئے کئی مواقع میسر آسکیں گے ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے معاہدہ کرنا ہوگا۔ آج آپ ایسا محسوس کریں گے جیسے آپ سے کوئی فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے اور یہی سوچ آپ کو تھکا دے گی۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنی بہت سی توقعات کے مطابق بہت کچھ حاصل کرسکیں گے۔ اپنے وجدان سے کا لے کر اپنے معاملات کو انجام دینے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ کسی نئے کام کا آغاز کرنے میں کامیابی ہوگی جس سے آپ کی مالی حالت بہت بہتر ہوسکے گی، اس کے علاوہ اپنے بزرگوں کی ضروریات کا خوب دھیان رکھیں۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے اندر کسی بھی حالت میں کوئی غلط فہمی موجود نہ رہنے دیں۔ بہت سے نئے مواقع اور ذمہ داریاں درحقیقت آپ کو بہت زیادہ مصروف رکھنے کی کوشش کریں گی۔ لیکن اپنی ذاتی کشش اور وجاہت سے کام لے کر اپنے متوقع نتائج میں بہت زیادہ اضافہ کرسکیں گے۔
(July23-Aug22) اسد
آج اپنی رومانیت بھری زندگی کو دوام بخشنے کے لئے اپنی بات کا کھل کر اظہار کریں کیونکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لے کر اپنی منزل کو حاصل کرنے میں بہت بڑی اور اہم کامیابی حاصل کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ آج کوئی بھی تبدیلی یا نیا قدم باآسانی اٹھاسکیں گے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج کسی بھی قسم کے جذباتی اور پرجوش اقدامات کرنے سے گریز کریں اور خاص کر کسی قیمتی شے کی خریداری سے اجتناب برتیں۔ آج اپنے عملی کاموں میں کامیابی کا حصول ممکن بنا پائیں گے اور اپنے الجھاؤ کا شکار معاملات کو بھی باآسانی سلجھا سکیں گے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج خود کو ضرورت سے زیادہ جذباتی نہ ہونے دیں کیونکہ کئی افراد اپنی منفی صلاحیتوں کے ساتھ آپ کو چکر دینے کی کوشش میں ہیں۔ آج آپ کافی حد تک اپنے معاملات سے مطمئن ہوں گے جس کی بناء پر اپنے خیالات کا اظہار بہت واضح طور پر کرپائیں گے لیکن ان کی درستگی کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج کا دن آپ کی مالی کامیابیوں کا دن ہے، اپنی کامیابیوں کو امر بنانے کے لئے مختلف نوعیت کے کاروبار شروع کرسکیں گے جبکہ اپنے قرضوں سے نجات حاصل کرنے میں بھی کامیابی نصیب ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ اپنی نجی زندگی میں دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ وقت گزارنا بہتر رہے گا۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنی مصروفیت کی وجہ سے اپنے پیاروں کی تعریف میں بخل سے کام نہ لیں اور اپنے کاروباری امور کی وجہ سے اپنے جذبات کے اظہار میں سستی نہ برتیں۔ آپ اپنی خواہشات کو ہر حال میں پورا کرنا چاہیں گے یہ سوچے بغیر کہ لوگ کیا باتیں کریں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے مستقبل کی بہتری کے لئے کوئی نیا کاروبار شروع کرسکیں گے لیکن حقیقت پسندی کو اپناتے ہوئے اور حالات کا تجزیہ کرکے ہی آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ آج اپنے دوستوں کی جانب سے کوئی خوشخبری بھی مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کا حوصلہ بڑھ سکے گا۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج جیسے بھی ممکن ہو اپنی حقیقی کارکردگی اور مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ آج کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے یا اپنے مستقبل کے لئے نئے کاروبار کو شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے جبکہ مالی پریشانیوں سے بھی جان چھڑا سکیں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنی محبت بھری زندگی کے نئے حصے میں داخل ہوکر سکون اور احساساتی اطمینان حاصل کرسکیں گے۔ مالی پریشانیوں کو سر پر سوار نہ کریں اور اپنے پیاروں سے کٹ کر کسی قسم کا نیا تاج محل بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اپنی اہم ذمہ داریوں اور فرائض کو نہ بھولیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔