نوجوان نظر آنا چاہتی ہیں تو چینی کھائیں نہیں لگائیں

شائع 05 اپريل 2018 08:10am

Featured

کم عمر نظرآنا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے۔ عموماً خواتین میں یہ خواہش زیادہ پائی جاتی ہے، جس کے لیے وہ مہنگی اینٹی ایجنگ ادویات، کریمیں اور لوشن وغیرہ استعمال کرتی ہیں۔

ماہرین نے ایک ایسی چیز بتا دی ہے جس کے استعمال سے انتہائی سستے داموں کم عمر نظرآنے کی خواہش پوری کی جا سکتی ہے، یہ چیز ہے 'چینی'۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کم عمر نظر آنے اور تروتازہ جلد کے لیے بہترین چیز ہے۔

اس میں اینٹی ایجنگ کی حیران کن خصوصیات پائی جاتی ہے۔ آپ اسے اپنی جلد پر لگا کر ادویات سے بھی زیادہ بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

Yes, you¿ve read the headlines about how terrible sugar is for your skin when you eat it, but did you know it has the most wonderful anti-ageing properties when you use it on your skin?

ماہرین کا کہنا تھا کہ چینی کھانے سے انسان زیادہ عمر کا نظر آتا ہے لیکن اسے جلد پر لگانے سے کم عمر۔

چینی کھانے سے انسانی جسم میں گلیکیشن (Glycation) نامی قدرتی نظام تیز ہو جاتا ہے، یہ ان اجزاء کی نشوونما کا باعث بنتا ہے جو کولیجن (Collagen)اور ایلیسٹن (Elastin) جیسے پروٹینز کو تباہ کرتے ہیں۔ یہ پروٹینز نوجوان جلد کے لیے ناگزیر ہوتے ہیں۔

اس کے برعکس جب ہم چینی جلد کے اوپر لگاتے ہیں تو یہ ہماری جلد کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس میں قدرتی مرطوب عناصر پائے جاتے ہیں جو ہمارے خلیوں کے اندر موجود نمی کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ چینی کو بلینڈر یا کافی گرائنڈر میں پیس کر پاﺅڈر بنا لیں۔ اس میں حسب ضرورت زیتون کا تیل اور ایک چمچ شہد شامل کرکے بطور ماسک جلد پر لگا لیں۔