آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 اپریل 2018

شائع 12 اپريل 2018 04:52am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کے لئے بہتر ہے کہ ستاروں کی اس مثبت اور مددگار صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور اپنا ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلیں۔ ایسے وقت میں کسی قسم کی انتہاپسندی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی غیر قانونی تحریک کا حصہ بننے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج اپنی صلاحیتیں کے مطابق کچھ نئی سرگرمیوں کو شروع کرنے سے ہی بہتر نتائج کا حصول ممکن بنا سکیں گے جن کی وجہ سے آپ کی حیثیت اور ساکھ میں اضافہ ہوسکے گا۔ آپ کو اپنے روزانہ کے معلومات اور نامکمل امور کو ذہن سے نکالنا ہوگا تاکہ خود کو پرسکون کرسکیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنی کاروباری اور پیشہ وارانہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنی خوبیوں کا استعمال کرنے میں دیر نہ کرنی چاہیئے۔ آپ کی محبت بھری زندگی بہت بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے گی جبکہ کسی بھی معمولی بات پر اپنی شریک حیات کو برا بھلا کہنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کی سوچیں انتشار کا شکار محسوس ہوں گی اور کوئی بھی فیصلہ کرنا آپ کے لئے دشوار ہوگا۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی یا مقابلہ بازی سے گریز کریں اور اس طرح کی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں مطعاً ملوث نہ ہوں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج مثبت حالات کی وجہ سے آپ کے شراکتی معاملات مزید بہتر اور فائدہ مند ہوسکیں گے۔ آپ کو اپنے کاموں سے فرصت نکال کر اپنے کم عمر اہل خانہ کے معاملات پر توجہ دینا ہوگی لیکن اس کی وجہ سے آپ کو اپنے جذباتی انداز میں دوسروں کے سامنے پیش نہ کریں اور نہ ہی فالتو تبصرے کریں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو لازمی موقع مل سکے گا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے کوئی پروگرام بناسکیں۔ آپ کو اخراجات کی پرواہ کئے بغیر اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ آج مالی حالت کو بہتر بنانے کے لئے کسی نئی شراکت داری کی پیشکش ہوسکتی ہے جسے شریک حیات کی مشاورت کے بعد قبول کرلیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے آپ سخت محنت سے کام لے سکیں گے کیونکہ آج اپنے کاروبارِ حیات کو چلانے کے لئے آپ بہت متحرک اور مثبت سوچوں کے زیر اثر ہوں گے۔ آپ کے پیار بھرے معاملات بھی بہتری کی جانب گامزن ہوسکیں گے جن کی وجہ سے آپ پرسکون رہیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج ستاروں کے مثبت اثرات کی وجہ سے آپ مستقبل کے منصوبے بنانے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے جس کے تحت آپ کئی اہم افراد سے براہ راست رابطہ قائم کرنے میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔ آج اپنے نظریات اور حکمت عملی کا واضح اظہار کرنے میں بھی آپ کو کامیابی مل سکے گی۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنی پیار بھری زندگی میں بنیادی تبدیلیاں لانے کا موقع مل سکے گا اور کاروباری شراکت داری میں بہترین فوائد حاصل ہوسکیں گے۔ آج اپنے آپ کو کسی قسم کے شکوک و شبہات کا شکار نہ ہونے دیں اور اپنے تمام معاملات میں اپنے شریک حیات کے مشوروں کو لازمی اہمیت دیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ اپنے بہت سے التواء کا شکار معاملات کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں مصروف ہوسکتے ہیں لیکن اس کے لئے آج آپ کو اپنی توجہ کسی بھی ایک نقطے یا مقام پر مرکوز کرنی پڑے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے فرائض کی بجا آوری میں آسانی ہوسکتی ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے مالی معاملات کے بارے اپنے بزرگوں سے مشاورت کر کے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس طرح آپ اپنی مشکل کو حل کر سکیں گے۔ آج آپ کے موجودہ معاملات کی مصروفیت کی وجہ سے آپ کی شریک حیات آپ کے کام کام اور بس کام کے نظریے کی شدید مخالفت کر سکتی ہے، جس سے آپ کا دل دکھی ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ اپنے سامنے آنے والی کسی بھی قسم کی صورتحال کو باآسانی سنبھال سکیں گے۔ اپنے کاروباری معاملات کے علاوہ اپنے خاندانی امور کو بھی نمٹا سکیں گے۔ آج آپ کو اپنی شریک حیات کی ضروریات کا خاص خیال رکھنا ہوگا ورنہ ناراضگی کا عنصر آڑے آسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔