آج کا دن کیسا رہے گا؟ 24 اپریل 2018
حمل (Mar21-April19)
آج اپنے اہم اہداف کے حصول میں ناکامی ہوسکتی ہے لیکن اس سے اپنا دل برا نہ کریں اور نہ ہی ضدی پن سے کام لیں۔ اپنے آپ کو غصے کی حالت سے باہر نکالیں کیونکہ آپ کی عملی صلاحیتیں کارگر نہ ہوں گی اس لئے آپ کو آرام کرکے پرسکون ہونے کے علاوہ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا ہوگا۔
ثور (April20-May20)
آج خود کو کسی بھی قسم کے پیچیدہ معاملات میں ملوث نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے آپ کو حسب منشاء نتائج حاصل نہ ہوسکیں گے۔ اپنے گھر کے لئے کوئی قیمتی چیز خرید سکیں گے اور ان سے بڑھ کر یہ کہ اپنے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ بہت جوشیلے اور پر عزم ہوں گے اور اسی جذبے میں اپنے ان ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے جن کا آغاز بہت عرصہ قبل آپ نے کیا تھا۔ لیکن جوش جذبات کی وجہ سے کسی بھی نقطے پر توجہ مرکوز نہ کر پائیں گے جس سے نتائج بھی ادھورے ہی رہیں گے۔
(June22-July22) سرطان
آج کا دن کسی قسم کی مالی یا ترقیاتی منصوبے بنانے کے لئے بہتر نہیں ہوگا ویسے بھی مالی حالت میں ہونے والی اتھ پتھل کی وجہ سے آپ کو پریشانی سی رہتی ہے۔ ایسے حالات میں کاروباری میٹنگز اور دوستوں سے گپ شپ کرنے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی بدمزاجی کی وجہ سے تعلقات ہی نہ ٹوٹ جائیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو اپنے ذہنی الجھاؤ سے بچنا ہوگا ورنہ اپنے پیاروں سے قائم باہمی جذباتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر کسی نئی ملازمت یا کاروبار کی پیشکش سامنے آئے تو اسے قبول کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں بلکہ اپنے پیاروں سے پہلے ان کی رائے معلوم کرنے کی کوشش کریں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج بہت سی نئی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کسی نئے کاروباری منصوبے کا آغاز کرسکیں گے۔ پہلے کی نسبت آپ کے فرائضِ منصبی میں خاصا اضافہ ہوجائے گا اس لئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔ آپ کی کامیابیاں دنیا داری سے ہٹ کر آپ کے جذبات اور احساسات سے آگے نکل کر آپ کے لطیف جذبوں کی حد تک پہنچ سکتی ہے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج کچھ غیر متوقع معاملات کی وجہ سے سارے دن کا شیڈول تبدیل کرنا پڑے گا جبکہ آپ کو کسی قسم کے جذباتی فیصلے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ آج کسی ایسے فرد سے ملاقات ہوسکتی ہے جو کچھ عرصے بعد آپ کا ہمدرد اور غم خوار ثابت ہوسکتا ہے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کی جسمانی اور ذہنی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔ آپ کو اپنے ان بڑوں سے گرمی سردی کرنے سے گریز کرنا چاہیئے جو اپنی مرضی کرنے اور اپنی باتیں منوانے کی کوشش کریں گے اور ممکنہ طور پر ان منصوبوں کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوسکتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
دوسروں کے بارے میں طنزیہ فقرے بولنے سے پہلے ضرور سوچ لیں تاکہ کوئی بات کسی کے دل کو زخمی نہ کردے۔ اپنے آپ کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کی کوشش کریں اور کسی طرح کی فکر مندی کو اپنے ساتھ منسلک نہ کریں۔ اس کے علاوہ سیر و تفریح کا موقع مل سکتا ہے اس سے ضرور فائدہ اٹھائیں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج دوسروں سے میل ملاقات کے دوران غلط فہمیاں پیدا ہونے کا امکان ہے اس لئے آپ کو متحمل مزاج رہنا ہوگا۔ دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ آپ کا موڈ ٹھیک ہوتا جائے گا جس سے شام رنگین ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو اپنی پیار بھری زندگی میں بھی کسی بڑی اور اہم تبدیلی کا موقع مل سکتا ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کی وجدانی کیفیات قابل تعریف نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی دوست کے ساتھ مل کر شراکت داری میں کوئی نیا کاروبار شروع کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے اور نہ ہی اپنی باتیں منوانے کے لئے دوسروں سے اکھڑ پن اور ضدی پن سے کام لینا چاہیئے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج تھکاوٹ کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے ایسے میں آرام کرنا ہی بہترین عمل ثابت ہوگا۔ آج کسی تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے لیکن زیادہ کھانے پینے س ے گریز کریں۔ اس کے علاوہ آج فرائض کی ادائیگی میں آپ کی فنی مہارت کا اعتراف کیا جاسکے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔