آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 اپریل 2018

شائع 25 اپريل 2018 03:33am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی نئے کاروبار میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں لیکن اپنے شریک حیات کے مشوروں پر عمل کرنے سے کسی صورت گریز نہ کریں۔ آج کسی کاروباری دورے یا سرگرمی کی وجہ سے اپنے مالی حالات میں بہتری لاسکیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج ستاروں کے مثبت اثرات آپ کی محبت بھری زندگی کے لئے بہت ہی اہم ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔ آج سیر و تفریح کی منصوبہ بندی میں رکاوٹ محسوس ہونے سے آپ اپنا سارا پروگرام مؤخر کرسکتے ہیں اور آپ کی صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے گھریلو فرائض مکمل توجہ اور ایمانداری سے انجام دینے کی کوشش کریں لیکن دوسروں کی پسند ناپسند کا بھی خیال رکھیں۔ ان امور کی انجام دہی میں آپ کی اپنی محبت اور جذبات بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ آپ کے پیارے آپ کے سامنے آنے والی مشکلات پر قابو پانے میں آپ کی مدد کریں گے۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے دوستوں اور دل میں بسنے والے افراد کے ساتھ آپ کے باہمی تعلقات بہترین رہیں گے۔ جبکہ دوسروں کے بارے میں ہتک آمیز رویہ ترک کرکے بھی آپ اپنے مقاصد کو بہت جلد حاصل کرسکتے ہیں۔ کسی کاروباری سفر کے منسوخ ہونے کی وجہ سے آپ پریشان بھی ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو پاکر کوئی بھی مشکل ترین بات آسان ترین پیرائے میں بیان کرنے کی کوششوں میں کامیابی مل سکتی ہے لیکن خود کو بدلتے موسم کے اثرات سے بچانا بہت ہی ضروری ہوگا۔ آپ کو کولہو کے بیل کی مانند گزرنے والی زندگی کی بوریت سے بچانے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے موجودہ معاملات کو سلجھانے میں آپ کا سب سے کارگر ہتھیار آپ کے اپنے جذبات ہیں جن پر قابو پاکر آپ ہر معاملے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔ دوسروں سے گرمی سردی کرنے سے گریز کرنا ہوگاورنہ خود کو دوسروں کے قریب رکھنا آپ کے لئے مشکل ترین ہوسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے محبوب کے ساتھ ضرورت سے زیادہ وقت گزارنے کی وجہ سے اپنے گھر جانے میں معمول سے زیادہ دیر ہونے سے باہمی تلخی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے کافی ہلڑ بازی مچ سکتی ہے۔ اپنے شریک حیات کی پیار کی ضرورتوں کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کریں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج ودسروں سے اپنے خیالات کا اظہار بہت ہی واضح الفاظ میں کریں تاکہ کسی بھی اسکینڈل سے بچ سکیں۔ کسی تقریب میں شمولیت کے دعوت نامے کو قبول نہ کریں تاکہ فضول میں نہ تو آپ کا وقت ضائع ہو اور نہ ہی آپ کو بلاوجہ کی بے چینی یا دباؤ سے واسطہ پڑے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو کسی ایسے کاروبار کے بارے میں خوشخبری مل سکے گی جس کی منصوبہ بندی بہت عرصہ قبل آپ نے کی ہوگی۔ اس لئے اپنی خفیہ خوبیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں خاص کر ہر تلخ بات کو پی جانے والی عادت اور اپنی مسکراہٹ سے دوسروں کو دیوانہ بنانے کی خوبی کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے آپ کو اس قدر متحرک کرلیں کہ اپنی مرضی کے شعبوں کا انتخاب کرسکیں جس میں سب سے نمایاں شعبہ یقیناً محبت کا ہی ہوسکتا ہے اس لئے اپنے اندر وہم پیدا کرنے سے بچیں۔ آج ممکنہ طور پر بہت سے ملے جلے جذبات اور خیالات آپ کو پریشان کرسکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اپنے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے نئی سرمایہ کاری کی ضرورت محسوس کرسکتے ہیں لیکن اپنے اندر ایسے جذبات پیدا کرنے کی کوشش کریں جن کی وجہ سے دوسرے کو تکلیف نہ پہنچے۔ آج اپنی زندگی کو خالی کینوس کی طرح ظاہر کرنے سے بچائیں مگر کسی بھی قسم کی ناامیدی سے بچیں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے جذبات پر قابو پا کر آپ کسی بھی جھگڑے سے بچنے کی کوشش کرسکیں گے۔ کسی بزرگ رشتہ دار کی جانب سے تجربہ کاری اور ذہانت بھرپور مشوروں کی وجہ سے بہت سے عملی امور میں کامیابی مل سکے گی۔ اس کے علاوہ آج ہر بات کو جذباتی رنگ دینے سے گریز کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔