آج کا دن کیسا رہے گا؟ 26 اپریل 2018

شائع 26 اپريل 2018 04:51am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کے ارادوں کی استقامت اور پختہ عزائم کی بدولت آپ اپنے امور کو تکمیل کی منزل تک لے جانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ آپ کے سامنے آنے والے مواقع کی وجہ سے بے شمار فوائد حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں اور شریک حیات کے ساتھ تعلقات بہترین رہیں گے۔

ثور (April20-May20)

آج ستاروں کے اثرات کے تحت آپ کو موقع مل سکے گا کہ آپ اپنے پیار و محبت کے تعلقات اور اپنی سماجی ذمہ داریوں کو الگ الگ رکھ کر جدوجہد کا آغاز کرسکیں گےاور موجودہ حالات کے پیش نظر کئی ایک اہم اور بنیادی تبدیلیاں کرکے اپنے لئے بہتر مقام کا حصول یقینی بنالیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنی مالی حالت کی وجہ سے کچھ منفی احساسات کا سامنا ہوسکتا ہے مگر آپ ان مالی دشواریوں پر قابو پاسکیں گے۔ اس کام میں آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے سے ہی کامیابی مل سکے گی۔ آج کوئی اہم یا ضروری فیصلے کرنے ہوں تو اپنی شریک حیات سے مشاورت ضرور کرنی ہوگی۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو ممکنہ طور پر اپنے کسی دوست کی جانب سے نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اس پیشکش کو قبول کرلیں کیونکہ آپ کو بہت جلد اس کام سے فوائد ملنے کی امید ہے۔ آج خود کو ہر لحاط سے پرسکون رکھیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنے کسی پرانے اور التواء کا شکار کسی جذباتی مسئلے کو حل کرنے کا موقع مل سکے گا جس کی وجہ سے روپے پیسے کے معاملے میں آپ کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہیں ہوسکے گی اس لئے متفکر نہ ہوں لیکن آپ کو اپنے فضول خرچی والے جذبات پر قابو پانا بہت ہی ضروری ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے کاروباری حصہ دار کے ساتھ کئی اہم معاملات کے بارے میں ملاقات کرنی پڑے گی جبکہ آپ کا تعاون اور خلوص بھی اسی فرد کو ہی حاصل رہے گا۔ اس کے علاوہ آج بہت سے نئے اور اہم لوگ آپ کے حلقہ احباب میں شامل ہوسکیں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج ممکنہ طور پر حالات میں تبدیلی پیدا ہونے کی وجہ سے آپ کو کئی بار اپنا طے شدہ شیڈول تبدیل کرنا پڑے گا۔ آپ کو اس بات سے پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ ہر تبدیلی لامحالہ آپ کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ آج اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون سے بحث و تکرار کرنے سے گریزکرناچاہیئے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے مسائل کو حل کرنا آپ کی مصروفیات پر مشتمل ہوگا جس کی وجہ سے بہت سی تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ سے بھی واسطہ پڑے گا لیکن آپ کی ہمت اور حوصلہ آپ کے بہترین معاون اور مددگار ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں بھی بہت سی تبدیلیاں لاکر آپ اپنے ماحول کو مزید بہتر بناسکیں گے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کے پاس مواقع موجود ہوں گے کہ اپنے سماجی فرائض اور گھریلو ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچا سکیں گے۔ اپنی حالت کے بارے میں آپ کچھ تفکرات کا شکار بھی ہوسکتے ہیں اور یہی بات پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو موقع مل سکتا ہے کہ اپنے آپ کو معاشرے میں دوسروں سے نمایاں کرسکیں گے۔ اس کام میں آپ کی ہمت اور جرات کے علاوہ آپ کی ذہنیوں اور خوبیوں اور صلاحیتوں کے برملا اظہار کا بھی اہم حصہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی سراہا جاسکتا ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو موقع مل سکتا ہے کہ اپنے تمام التواء کا شکار معاملات کو مکمل کرلیں جبکہ مالی حالت اچھی نہ ہونے کے باوجود آپ سب معاملات کو اپنے عزائم اور ارادوں کی مضبوطی سے اپنے حق میں بدل سکیں گے لیکن اس کے لئے اپنے آپ کو متحرک کرنا بہت ضروری ہوگا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج کامیاب سرمایہ کاری کرنے کا کوئی موقع سامنے آسکتا ہے جس سے آپ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اپنے آپ کو دنیا داری سے فارغ رکھنے کی کوشش کرکے معمول سے زیادہ آرام کرنے کی کوشش کریں۔ آج اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے دوران ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل سکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔