مولانا فضل الرحمان کے اثاثے بھی سامنے آگئے

شائع 24 جون 2018 05:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستانی سیاست دانوں کے اثاثوں کی تفصیلات یکے بعد دیگرے سامنے آرہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان بھی کروڑوں کے مالک نکلے ہیں۔

الیکشن کمیشن میں مالدارسیاسی رہنماؤں کے شانداراثاثےسب سامنے آگئے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اثاثے بھی سامنے آگئے۔یہ لینڈکروزرمیں گھومتے ہیں مگر کوئی ذاتی گاڑی نہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں 2گھر ہیں جن کی مالیت25لاکھ اور15لاکھ ظاہر کی۔7لاکھ روپےمالیت کے 5 مرلے کا پلاٹ بھی ملکیت میں ہے۔

اہلیہ کے پاس9لاکھ پچاس ہزار روپےکےزیورات بھی ہیں۔

پی ٹی آئی  کے شاہ محمود قریشی کے پاس 28کروڑ 36لاکھ 67ہزار روپےکے اثاثے ہیں۔لندن کے ذاتی بینک اکاونٹ میں 88 ہزار پاونڈز جبکہ اہلیہ کے فارن اکاونٹ میں 26 ہزار 5 سو 12 پاونڈز موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی کے پاس ملتان میں دو گھر،لاہور میں ایک فلیٹ اور ایک گھر ،اسلام آباد میں ایک گھر اور بہاولپور میں دو پلاٹ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے20 لاکھ کا فرنیچر اور ایک کروڑ 94 لاکھ روپے کی چار گاڑیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ کا دھن بھی بہت اعلیٰ ہے۔

پرویزخٹک12کروڑ96لاکھ46ہزارروپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔دلچسپ بات یہ کہ حیات آباد میں کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔13لاکھ67ہزارروپے مالیت کی گاڑی بھی رکھی ہوئی ہے۔

اہلیہ کے پاس 53تولہ سونا ہے جو 30لاکھ روپے کا ظاہر کیا۔پرویز خٹک نے دوست کو 40لاکھ روپے قرضہ دے رکھا ہےجبکہ خود دو کروڑ 52لاکھ روپے کے مقروض بھی ہیں۔