آج کا دن کیسا رہے گا؟ 25 جولائی 2018

شائع 25 جولائ 2018 05:39am

Today1

حمل (Mar21-April19)

آج اپنے آپ کو متوازن بنانے کے لئے سب سے قبل اپنی مالی حالت اور پھر ارد گرد موجود افراد کی رائے اور حالات کا تجزیہ کرکے اپنے عملی اقدامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ اپنی پیار محبت کی زندگی کو تلخی سے بچانے کی کوشش ضرور کریں جبکہ کسی نئی سرمایہ کاری سے گریز کریں۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو اپنے اہم کاروباری معاملات اور اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے پروگرام ترک کردینے چاہئیں۔ آج شام میں آپ کو اپنے کسی بزرگ فرد کی تیمارداری کرنی ہوگی جو عرصہ سے کسی بیماری میں مبتلا ہے۔ آج آپ کے لئے آگے قدم بڑھانا مناسب رہے گا۔

(May21-June21) جوزا

آج اپنے بلاوجہ طیش اور غصے کو قابو میں رکھنے کی مقدور بھرپور کوششیں ضرور کریں کیونکہ آج ستاروں کی عدم موافقت کی وجہ سے آپ کو دھوکا دہی کے کسی منصوبے میں ملوث کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج کاروباری معاملات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

(June22-July22) سرطان

آج اپنے گھر میں کسی بھی اختلاف کا سبب بننے سے گریز کریں اور اپنی زندگی میں مثبت فیصلے کرنے کی عادت کو اپنانے کی کوشش کریں اور ہر حال میں خود کو بہتر بنانے کی بھی کوشش جاری رکھیں اور اس بات کا یقین کرلیں کہ یہ سب کچھ بہت ضروری ہے۔

(July23-Aug22) اسد

آج آپ کو اپنے کاموں میں الجھ کر اپنے ذاتی معاملات کو نظر انداز کرنا پڑے گا۔ ایسے میں آپ کو ذہنی اذیت کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ اپنے وجدان پر بھروسہ کرکے اپنے معاملات کو آگے بڑھائیں اس کے علاوہ اپنی شریک حیات کے مشوروں کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کریں۔

(Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کا دن بنیادی طور پر تعلیم اور دوسروں سے اپنی صلاحیت کی بناء پر مفادات حاصل کرنے اور انہیں اپنا ہمنوا بنانے کے لئے بہترین ہے۔ کسی کاروباری دورے کی اچانک تیاری آپ کی شریک حیات کو پریشان کرسکتی ہے جبکہ آپ کی وجدانی حالت صحیح فیصلہ کرنے میں آپ کی مددگار ثابت ہوگی۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج جسمانی پھرتی اور تیزی کی بجائے ذہنی طور پر مستعد ہونا آپ کے لئے انتہائی ضروری ثابت ہوگا۔ کئی ایک غیر اہم اور غیر ضروری فیصلے آج اپنی اہمیت جتلانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ آج دوسروں کی مصیبتوں کا حل کرنے کے بجائے ان مصیبتوں کے بنیاد اسباب پر غور کریں۔

 (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنی زندگی کے نئے سلسلے کا آغاز کرسکیں گے خاص کر جب اس کا تعلق آپ کی پیشہ وارانہ اور ذاتی یا محبت بھری زندگی سے ہو۔ اپنے اہم معاملات کے لئے اپنے اہم احباب سے مشاورت کرسکیں گے اور اپنے ذاتی مفاد کو پانے کے لئے کاروباری دوسرے بھی شروع کرسکتے ہیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو اپنے کام کے دوران بہت سی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے آپ کو غصہ آسکتا ہے۔ ایسے میں اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی وجہ سے ہی آپ حالات کو بہتر بناسکتے ہیں لیکن اگر آپ نے غصے کا اظہار کرنے کی کوشش کی تو حالات میں پیدا ہونے والی خرابی کے آپ ہی ذمہ دار ہوں گے۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج صبح سے ہی آپ کے ملے جلے خیالات اور ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے آپ کے قریبی یا پیار بھرے رشتے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کے مواقع میسر آئیں تو جلد بازی کی بجائے فیصلوں کو کل تک مؤخر کردیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنے کسی پیچیدہ مسئلے کے بارے میں کئی ایک اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ آپ کسی نئی ملازمت کی پیشکش کو بھی قبول کرلیں گے چاہے اس کے لئے آپ کو معمول سے زیادہ کام ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ آج معمول کے امور کی انجام دہی کے دوران شریک حیات سےتوتکار ہوسکتی ہے۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کے منفی اثرات کی وجہ سے پیدا ہونے والی بے چینی اور اضطراب آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ کے انتہائی بہترین تعلقات یا رشتے خراب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج اپنی قدرتی صلاحیتوں کو مدنظر رکھ کر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔