پریانکا چوپڑا 'بھارت' سے نکل گئیں
مشہور و معروف بولی وڈ اداکارہ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے کے بعد ایک انٹرنیشنل آئیکون کا درجہ رکھتی ہیں۔ ان دنوں ان کی شادی کے چرچے ہر زبان عام ہیں۔
گزشتہ روز اسی سلسلے کی ایک اور کڑی منظر عام پر آگئی ہے، پریانکا نے سلمان خان کی فلم 'بھارت' میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے بھی سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
Yes Priyanka Chopra is no more part of @Bharat_TheFilm & and the reason is very very special , she told us in the Nick of time about her decision and we are very happy for her ... Team Bharat wishes @priyankachopra loads of love & happiness for life 😊😉😍
— ali abbas zafar (@aliabbaszafar) July 27, 2018
علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ پریانکا چوپڑا اب 'بھارت' کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کافی چالاکی سے اس کی وجہ بھی بیان کردی، کہتے ہیں کہ پریانکا نے ہمیں اچانک اپنے فیصلے سے آگاہ کیا لیکن ہم ان کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور ان کی خوشیوں کے لئے دعا گو ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی مختلف رپورٹس کے مطابق بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکن گلورکار نِک جونس گزشتہ دو ماہ سے ڈیٹنگ کررہے ہیں اور بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
اس سے قبل جب پریانکا اور نِک میں قربتیں بڑھنے کا آغاز ہوا تھا تو ان کی منگنی کی خبر بھی منظر عام پر آئی تھی۔
یاد رہے پریانکا چوپڑا 3 سال کے بعد کسی بولی وڈ میں اداکاری کررہی تھیں اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ اگست سے شوٹنگ کا آغاز کردیں گی۔ تاہم وہ اب سلمان خان کے مخالف فلم 'بھارت' میں مرکزی کردار میں نظر نہیں آئیں گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔