ممّاکی پرچھائی' گانے میں کاجول کی شاندار پرفارمنس'

شائع 13 اگست 2018 04:12pm

kajol

فلم ہیلی کاپٹر ایلا  کے فلمسازوں نے فلم کا ایک گانا ریلیز کیا ہے جس میں کاجول کے فلم میں ضرورت سے زیادہ فکرمندماں کے کردار کی  عکاسی کی ہے۔

عوام میں میوزک ڈائریکٹر امت تریویدی  اورگلوکار رونت سرکار کی کاوشوں کو خوب سراہا جارہا ہے۔

گانے کی شروعات کاجول اور ان کے بیٹے کے سین سے ہوتی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو دھمکی دیتی ہیں کہ اگر وہ ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارے گا تو وہ اس کا کالج جوائن کرلیں گی۔

باقی گانے میں ویوان  یہ تصور کرتا ہے کہ  اس کی ماں ہر جگہ موجود ہے۔

گانے کے بول سوانند کرکرے نے لکھے ہیں۔

فلم کے میں سنگل ماں کے جذبات کو خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فلم کےٹریلر میں  ایک مزاحیہ سین ہے جس میں کاجول اپنے بیٹے کے ساتھ طالبہ کے طور پر جوائن کرتی ہیں لیکن سب انہیں ٹیچر سمجھتے ہیں۔

ماں بیٹے کی یہ جذباتی کہانی ناظرین پر اپنا اثر چھوڑنے کیلئے تیار ہے۔

فلم کی ہدایتکاری کے فرائض پرادیپ سرکارانجام دیئےہیں جبکہ فلم متیش شاہ نے لکھی ہے۔

Zee News بشکریہ