ڈیمز فنڈ ،معروف اداکارہ بابرہ شریف کی دس لاکھ کی امداد
معروف اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیمز فنڈ میں دس لاکھ روپے جمع کرادیے۔ رقم کا چیک بابرہ شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کیا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے ملاقات کی اور ڈیمز فنڈ کیلئے دس لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔
اس موقع پر بابرہ شرشریف کا کہنا تھا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا، اب ہمیں بھی ملک کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔
بابرہ شریف کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے، چاہے وہ دس روپے ہی کیوں نہ ہوں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔