پی ایس ایل 4: ملتان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑا گئی
دبئی پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے بائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 122 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز دبئی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محض 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آخری 5 اوورز میں ملتان کی ٹیم نے 7 وکٹیں گنوائیں جبکہ صرف 27 رنز اسکور کئے۔
ٹی جے مورس نے 46، کپتان شعیب ملک نے 21 اور عمر صدیق نے 14 رنز اسکور کئے، اس کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
رواں سیزن اپنا پہلے میچ کھیلنے والے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براؤو اور سہیل تنویر نے تین تین، محمد نواز نے دو اور محمد حسنین نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔