
کیا بیٹھے سے اُٹھتے وقت یا سیڑھیاں چڑھتے وقت آپ کے گٹھنوں سے ٹک ٹک کی آوازیں آتی ہیں؟ یہ آوازیں بعض اوقات گٹھنے کے جوڑ بڑھ جانے کی وجہ سے یا گٹھنے کے جوڑ صحیح جگہ نہ ہونے کی وجہ سے آتی ہیں۔
ایسا کیوں ہوتا ہے جانیئے مندرجہ ذیل وجوہات میں
گٹھنے کے گرد غیر ضروری پٹھے ہونا
اگر آپ کے گٹھنے پر کبھی چوٹ لگی ہو اور اس کا مناسب علاج نہیں ہوا ہو تو یہ آپ کے گٹھنے کے گرد غیر ضروری پٹھے بننے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ گٹھنوں کے کچھ حصوں کے ساتھ الجھ جاتا ہے جس کی وجہ کسی قسم کی حرکت کے کرتے ہوئے سے 'ٹک ٹک' آواز آتی ہے۔
مینِسکس اور شاک ایبزاربر کا شکستہ ہونا
ہڈیوں اورگٹھنوں کے درمیان موجود گودے کو مینِسکس کہتے ہیں۔ اگر اس کو نقصان پہنچے اور ٹھیک نہ ہوسکے تو گٹھنے کا توازن خراب ہوجاتا ہے اور یہ آپ کے گٹھنے کو موڑ سکتا ہے۔ نتیجتاً حرکت کی صورت میں ٹک ٹک کی آوازیں آتی ہیں۔
اے سی ایل اور ایم سی ایل کا پھٹ جانا
ان دونوں صورتوں میں گٹھنوں سے ٹک ٹک کی آوازیں آتی ہیں اور ممکن ہے یہ صوتحال آپ کے گٹھنوں میں درد، اکڑاہٹ اور نرمی کا سبب بن جائے۔
آرتھرائیٹس
ٹانگوں میں آرتھرائیٹس ہونے سے سوزش اور ٹیڑھا پن ہوسکتا ہے جس کے سبب حرکت کی صورت میں ٹک ٹک کی آوزیں آسکتی ہیں۔
Ndtv بشکریہ


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔