Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا 20 رنز سے فتحیاب

شائع 21 جون 2019 05:14pm

sl

لیڈز: میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے 27 ویں میچ میں آئی لینڈرز نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ انگلینڈ کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 233 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملنگا نے 4 اہم وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 82 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ جوئے روٹ نے 57 اور کپتان اوئن مورگن نے 21 رنز اسکور کئے۔

سری لنکا کے ملنگا نے چار، سلوا نے تین، اُدانا نے دو جبکہ پردیپ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز اسکور کرسکی تھی۔ میتھیوز نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی ٹیم آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، محض 3 رنز پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے تھے۔ جس کے بعد فرنینڈو اور مینڈس نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 49 اور 46 رنز اسکور کئے۔ سلوا بھی 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین، عادل راشد نے دو جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div