سپریم کورٹ:این اے267 میں دوبارہ الیکشن کاحکم

شائع 02 مارچ 2016 09:01am

sc-pk

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے این اے دوسو سڑسٹھ جھل مگسی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا،عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خالد مگسی کی اپیل خارج کردی۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے این اے دو سو سڑسٹھ انتخابی عزرداری کیس کی سماعت کی،عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھا اور مسلم لیگ ن کے رہنما خالد مگسی کی اپیل خارج کرتے ہوئے این اے دو سو سڑسٹھ جھل مگسی میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔

این اے دو سو سڑسٹھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوارخالد مگسی کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ میں دھاندلی کے الزامات پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔