دوغلا پن مولانا کی سیاست کا طرہ امتیازہے،نعیم الحق
اسلام آباد:ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں یہود وہنود کواسلام اورپاکستان کے خلاف کسی سازش کی ضرورت نہیں،دوغلا پن مولانا کی سیاست کا طرہ امتیازہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دورخی اور دوغلا پن مولانا فضل الرحمن کی سیاست کا طرہ امتیاز اور موقع پرستی اور جھوٹ ان کی سیاست کا محور و مرکز ہیں۔ کسی بھی نظریے کی حامل جماعت اقتدارمیں آئے مولانا اس کا حصہ بننے کو بیتاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا وزیراعظم کے سامنے بیٹھیں توانہیں امیرالمومنین اورمیڈیا کے سامنے آئیں تو انہیں اغیارکا ایجنٹ قراردیتے ہیں۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عورت کی حکمرانی کو ناجائز قرار دینے کے بعد مولانا فضل الرحمن کی بے نظیرحکومت سے ڈیزل پرمٹس لینے والی داستان عوام کو خوب یاد ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کی موجودگی میں یہود و ہنود کو اسلام اور پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کی ضرورت نہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔