لاہور ہائیکورٹ نے فضل الرحمن سے جواب طلب کر لیا

شائع 02 مارچ 2016 01:47pm

lahore

لاہور:لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے پی ٹی آئی دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے خلاف دائر درخواست پر جمیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جواب طلب کرلیا۔

مولانا فضل الرحمن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ہائیکورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کے بیان سے مذہبی منافرت پھیلی ہے۔جس کے باعث معاشرے میں بگاڑ اور تصادم کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔جس پر لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے جمیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے بارہ اپریل کو جواب طلب کرلیا ہے۔