اسلامی نظری کونسل کے بغیر شرعی قانون کی منظوری متصادم قرار
کوئٹہ :مولانا شیرانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی منظوری کے بغیر شرعی قوانین کی منظوری کو آئین و نظریہ پاکستان سے متصادم قرار دے دیا۔ کہتے ہیں آئین سے متصادم کام کرنیوالے افراد اور اسمبلی پر آڑٹیکل چھ لگنا چاہئے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے دوسو ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے شرعی قانون سازی میں اسمبلیوں کی جانب سے اہمیت نہ دینے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جو اسمبلی ایئین کے متصادم بل پاس کرتی کیا اسے رہنا چاہئے۔
مولانا شیرانی نے کہا کہ شرعی احکامات سے متصادم قوانین کی تشکیل نظریہ پاکستان، فرمودات قائد اعظم اور قرارداد مقاصد کے منافی ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ جس میں پنجاب اسمبلی سے منظور شدہ حقوق نسواں بل زیربحث آئے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔