گورنر سندھ اورصوبائی وزیرداخلہ کا 2 مختلف تھانوں کا دورہ

شائع 03 مارچ 2016 06:21am

isharat-vs-sohail

کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کراچی کے دو مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی سمیت تھانوں کی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے مشترکہ طور پر پہلے صدر تھانے اور اس کے بعد عزیز بھٹی تھانے کا دورہ کیا،، جہاں پولیس کی کارکردگی اور تھانوں میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، میڈیا سے بات چیت میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ بنایا جائے گا جبکہ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں،گورنر سندھ اور صوبائی وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں دہشتگردی کی روک تھام کیلئے سی پی ایل سی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔