کراچی سے بلوچستان جانے والی بس الٹ گئی،9 افراد زخمی

شائع 03 مارچ 2016 06:34am

bus-overturn

کراچی سے بلوچستان کے علاقے بیلہ جانے والی منی بس آہورہ کے مقام پر الٹ گئی،نو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی سے بلوچستان کے علاقے بیلہ جانے والی مسافر بس آہورہ کے مقام پر ٹائر نکلنے کی وجہ سے الٹ گئی، حادثے میں ایک بچے سمیت نو افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل لایا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچے اور ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔