لاہور:سیکیورٹی خدشات،میٹروبس سروس شام تک بند

شائع 03 مارچ 2016 10:01am

lahore-metro-bus

لاہور:لاہور میں میٹروبس سروس کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پرشام تک بند کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق بس سروس کو ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر بند کیا گیا ہے۔

لاہور میں میٹرو بس سروس کو سیکیورٹی خدشات کی بناپر آج صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک بند کیا گیاہے۔جس کے باعث تمام بسوں کو گجومتہ ڈپو منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان میٹروبس سروس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر بس سروس کو بند کیا گیا ہے۔جبکہ شام پانچ بجے کے بعد بس سروس معمول کے مطابق دوبارہ بحال کردی جائے گی۔