وزیر اعظم کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس وزیراعظم ہاوٴس میں ہوا،اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیرخارجہ سرتاج عزیز، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر،قومی سلامتی کے مشیر ناصرخان جنجوعہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں شبقدرمیں ہونے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کے شرکا نے قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔