ملتان:نامعلوم افراد پرنسپل کی گاڑی پر فائرنگ کر کہ فرار
ملتان:ملتان میں نجی اسکول کی پرنسپل کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں،ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے شمس آباد کے نجی اسکول کی خاتون پرنسپل فرحت گھر سے اسکول کے لیے روانہ ہوئیں، راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے انکی گاڑی کو روکا۔ پرنسپل کی مزاحمت پرموٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے۔ واقعے میں پرنسپل خوش قسمتی سے محفوظ رہیں، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔