تحفظ نسواں ایکٹ پر سب کو سوچ بدلنے کی ضرورت ہے، شہباز شریف

شائع 08 مارچ 2016 05:01pm

sharif

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالم دین خواتین کو معاشرے میں با عزت مقام دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ تحفظ نسواں ایکٹ پر سب کو اپنی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

ایوان اقبال لاہور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم برداشت اور انتہاء پسندی جیسے چیلنجز کے خاتمے کیلئے دین اسلام سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے متعلق بھی مرد حضرات اور علماء کو اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔ خواتین کی حوصلہ شکنی سے ترقی کا خواب ممکن نہیں۔