پاکستان خطے میں دیرپااستحکام کیلئے کردارنبھاتا رہیگا،آرمی چیف
راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دیر پا استحکام کیلئے اپنا کردار نبھاتا رہے گا،دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،جی ایچ کیو آمد پر پاکستان آرمی کے چاق و چوبند دستے نے مہمان کو سلامی پیش کی۔
اِس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے یادگار شہداءپرحاضری دی اور پھول چڑھائے، برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آرمی چیف سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کی جنگ پر تفصیلی گفتگو کی۔
اِس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے پاکستانی افواج کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں دیر پا استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔