پنجاب حکومت اورپرائیویٹ اسکولز کے درمیان مذاکرات کامیاب
لاہور:پنجاب حکومت اور فیصل آباد کے پرائیویٹ اسکولز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیر تعلیم نے اسکولز مالکان کو بل میں ترمیم کی یقین دہانی کرادی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد نے پرائیویٹ سکولز ایسوی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے تعلیمی بورڈ سے فیصل آباد میں مذاکرات کئے، وزیر تعلیم نے پرائیویٹ سکولز مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ ایجوکیشن اتھارٹی بل کسی کیخلاف نہیں بنایا گیا۔
پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مذاکرات کی کامیابی پر کل سے تمام ا سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا، کمیٹی کے چیئرمین صداقت لودھی کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم نے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
مذاکرات میں پرائیویٹ اسکولز کی دس رکنی کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا اور طے پایا کہ پانچ ہزار سے کم فیس والے اسکولز اپنی فیس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی منظوری سے بڑھا سکیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔