میرا مقصد ضابطہ اخلاق پرعمل کروانا ہے،چئیرمین پیمرا

شائع 09 مارچ 2016 06:43am

absar1000000000

اسلام آباد:چیرمین پیمرا ابصارعالم کہتے ہیں کہ ممتاز قادری کے جنازے کی کوریج سے نہیں انتشار پھیلانے سے روکا تھا، میرا مقصد صرف ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس عمران ظفرلغاری کی زیر صدارت ہوا،پیمرا حکام نے اتھارٹی کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔

چیرمین پیمرا ابصارعالم کا کہنا تھا کہ پی بی اے کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لئے دو الگ الگ کمیٹیاں بنائی ہیں، پی بی اے کوہمارے انتباہ پراعتراض ہوتا ہے، اگلے اجلاس میں انہیں بھی بلایا جائے۔

میرا مقصد صرف ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروانا ہے،ممتاز قادری کے معاملے پرانتباہ جاری کیاجنازہ کی کوریج سے نہیںانتشارپھیلانے سے روکا تھا۔

کمیٹی نے چیرمین ابصارعالم کی کارکردگی کو سراہادانیال عزیزکا کہنا تھا کہ اگلے ایجنڈے میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی ضابطہ اخلاق پر تیار کردہ رپورٹ پیش کی جائے۔