پاکستان فشر فوک فورم کا عوامی کارواں عمر کوٹ پہنچ گیا

شائع 09 مارچ 2016 07:59am

Px22-055 KARACHI: Mar22 – Activists of Pakistan Fisher Folk Forum hold a rally in support of their demands outside Karachi Press Club. ONLINE PHOTO by Anwar Abbas

کراچی:سمندر اور میٹھے پانی کے ذخائر پر قبضے کے خلاف پاکستان فشرفوک فورم کا کراچی سے شروع ہونےوالا عوامی کارواں عمرکوٹ پہنچ گیا،کارواں میں بڑی تعداد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے شروع ہونے والا پاکستان فشر فوک فورم کا عوامی کاروان عمر کوٹ پہنچ گیا، کارواں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے شریک ہیں۔

پاکستان فشر فوک فورم کے رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ تھر میں بچے بھوک اور پیاس سے ہلاک ہورہے ہیں، سندھ کے دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی بنیادی سہولتیں موجود نہیں ہیں۔

شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ زمین، سمندر اور میٹھے پانی کے ذخائر پر قبضے ختم کروائے جائیں اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔